قرآن سے متعلق احکامات

بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

فتوی نمبر :
13250
| تاریخ :
2020-10-26
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

میرا سوال یہ ہے کہ اکثر لوگ ’’بسم اللہ‘‘ کی جگہ عدد ’’786‘‘ لکھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو اس کا کیا جواز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ’’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘ کا ثواب تو ’’بسم اللہ‘‘ کہنے یا پڑھنے سے ہی حاصل ہوسکتا ہے نہ کہ ’’786‘‘ لکھنے سے، البتہ مذکور عدد باعتبارِ ابجد ’’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘ کے تمام حروف کے اعداد کا مجموعہ بنتا ہے، اس لیے اسے ’’بسم اللہ‘‘ کا عدد کہا جاتا ہے اور ایک زمانہ سے اسے بزرگوں کے لکھنے کا معمول چلا آرہا ہے، اس عدد کے لکھنے سے صرف اس بات کی طرف اشارہ مقصود ہوتا ہے کہ اس مضمون کے کاتب نے بوقتِ ابتداء ’’بسم اللہ‘‘ پڑھنے کا اہتمام کیا ہے اور بطورِ علامت یہ عدد لکھ دیا گیا ہے، اس لیے اگر کسی جگہ ’’بسم اللہ‘‘ کی توہین کا اندیشہ ہو تو پوری ’’بسم اللہ‘‘ شریف پڑھنے کے بعد بطورِ علامت یہ عدد بھی لکھ سکتے ہیں اور اگر بے ادبی کا اندیشہ نہ ہو تو ’’بسم اللہ‘‘ شریف کا لکھنا ہی بہتر ہےا ور اسی کا رواج واہتمام چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اویس شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13250کی تصدیق کریں
0     1595
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات