السلام علیکم! میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ میں قرآن کی آیات کے متعلق تشویش میں ہوں۔ عام خیال کے مطابق چھ ہزار چھ سو چھیاسٹھ (۶۶۶۶) ہیں، لیکن یہ غلط ہے، کیونکہ میرے کزن (جس کا نام اسلم شاہ ہے، زیارت کاکا سے تعلق رکھنے والا ہے) نے تمام آیات گنی ہیں۔ پس وہ چھ ہزار تین سو چونتیس (۶۳۳۴) ہیں اور میں نے بھی کئی قرآن پاک میں تلاش کیا ہے اور یہی نتیجہ نکلا ہے۔ میری راہنمائی کریں کہ یہ (۶۶۶۶) آیات کہاں سےآئیں اور لوگ اس پر کیوں یقین رکھتے ہیں اور مجھے فتویٰ بھیج دے لوگوں کے راہِ راست پر راہنمائی کیلیے۔ شکریہ!
واضح ہوکہ روایتِ حفص (جو ہمارے یہاں پاک وہند وغیرہ میں رائج ہے) کے مطابق قرآن کریم کی آیاتِ مبارکہ کی تعداد چھ ہزار دوسو چھتیس (۶۲۳۶) ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!