براہِ کرم میرے سوالوں کے جواب دیجئے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ میں پچھلے دس سالوں سے بستر پر ہوں ایک پیسہ بھی نہیں کمایا اور بہت بھاری قرضہ ہے-
(۱) کیا یہ حلال ہے یا حرام کہ فقط ایک نتیجہ خیز لائن کسی بھی اشتہار کے لئے لکھی جائے جو ٹی وی پر چل بھی سکتی ہے اور نہیں بھی (مثال کے طور پر پیپسی کے لئے" دل مانگے اور" فقط تین لفظ ) برائے کرم کچھ گنجائش ہو تو جواب دیجئے گا۔
(۲) اسکرپٹ (بیک گراؤنڈ لکھائی کرنا) یہ کسی بھی اشتہار کے لیے حلال ہے یا حرام ؟
برائے کرم میرے نام کو شائع مت کیجیئے گا اور اسی طرح میری حالت بھی۔
سائل جن کمپنیوں کے اشتہارات میں ٹیگ لائن (کمپنی کی مصنوعات کی تشہیر و ترویج کے لیے) درج کرتا ہے، اگر ان کمپنیوں کا بنیادی کام حلال ہو تو سائل کے لیے ایسی عبارات کا لکھنا اور اس کے ذریعے پیسے کھانا جائز اور درست ہے۔
ففي خلاصة الفتاوى : لو استاجر رجلا ليكتب له غناء بالفارسية أو بالعربية يطيب له الاجر (إلى قوله) و في الاصل : استاجر رجلا يكتب له مصحف أو فقها أو لوحا أو غناء وهو معلوم جاز (۳/ ۱۱۶)-
و في الدر المختار: (و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر) . لا عصرها لقيام المعصية بعينه. (6/ 391)-
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0