اجرت و کرایہ داری

کمپنی ایجنٹوں کے ذریعے اپنا کاروبار کرے تو کیا حکم ہے؟

فتوی نمبر :
30646
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کمپنی ایجنٹوں کے ذریعے اپنا کاروبار کرے تو کیا حکم ہے؟

السلام علیکم ! جناب مذکور مسئلہ میں رہنمائی فرمائیے گا کہ براہ راست فروخت کا جو تصور ہے جس میں بنانے والا اپنی پیداوار کو خود صارف کو بلا واسطہ بیچتا ہے اور وہ صارف آگے مارکیٹنگ کرتا ہے اور لوگوں کو آگے بیچتا ہے جس پر صارف کو کمیشن دیا جاتا ہے۔ کمپنی اپنا مارکیٹنگ بجٹ علیحدہ کر لیتی ہے اور اس میں سے صارفین کو معاوضہ ادا کرتی ہے صارف کو یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اس کو چیز بھی استعمال کرنے کے لئے مل جاتی ہے اور ساتھ میں کاروبار بھی مل جاتا ہے کمپنی کی ڈسٹریبیوشن (کسی ادارے یا کارخانے کی پیداوار کی تقسیم کا عمل) فری میں مل جاتی ہے۔ وہ اپنی ٹیم کو تیار کرتا ہے جو آگے لوگوں کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں اور اس پر کمپنی اپنے بجٹ میں سے ان سب کو معاوضہ ادا کرتی ہے یاد رہے کہ پیداوار کی قیمت بھی بہت کم ہے مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہے۔ پروڈکٹ (پیداوار) بھی حلال ہے ۔ کیا اس صورت میں یہ کاروبار کرنا جائز ہے ۔ ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا کہ مذکور کمپنی کیا چیز تیار کرتی ہے اور مارکیٹ میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ فروخت کرتی ہے ۔ تاہم مذکور کمپنی اگر واقعۃً کوئی حلال چیز تیار کرتی ہو اور پھر اس کو ایجنٹوں کے ذریعہ مارکیٹ میں فروخت کرتی ہو تو کمپنی کا مذکور مال فروخت کرنا اور حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانا اور ایجنٹوں کا اس مال کو فروخت کرنے کا ذریعہ بن کر کمپنی سے کمیشن لینا ہر دو امور جائز اور درست ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى حاشية ابن عابدين (رد المحتار): قال في التتارخانية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. و في الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به اھ (6/ 63)
و في الفتاوى الهندية: إذا قال لرجل بع هذا المتاع ولك درهم أو قال اشتر لي هذا المتاع ولك درهم ففعل فله أجر مثله لا يجاوز به الدرهم و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل اھ (4/ 450)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 30646کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات