اجرت و کرایہ داری

دینی کاموں (تراویح، قرآن کریم وغیرہ) میں اجرت لینے کا حکم

فتوی نمبر :
13505
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

دینی کاموں (تراویح، قرآن کریم وغیرہ) میں اجرت لینے کا حکم

آج کل ایک بحث عام ہے کہ دینی کاموں پر اجرت جائز ہے یا نا جائز اور کیا تراویح پڑھانے والے کو پیسے دینا جائز ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا جواب ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ فی زماننا دینی امور پر اجرت لینا اور دینا دونوں جائز ہیں ۔
جبکہ تراویح میں یہ لینا دینا اگر بطور اجرت ختم قرآن کریم کے موقع پر معروف یا مشروط ہو تب تو بہر دو صورت اس کا شرعاً کوئی جواز نہیں، لینے اور دینے سے احتراز لازم ہے۔
البتہ اگر قاری قرآن اس موقع پر لینے پر سختی کے ساتھ منع کر دے اور پھر کوئی فرد یا افراد اپنے طور پر ختم قرآن کریم کے موقع سے پہلے یا کچھ ایام کے بعد یا اُسی دن ہی بطور ا کرام اُسے کچھ ہدیہ دیدے یا وہ قاری قرآن با ضابطہ امام ہو اور وہ تراویح بھی پڑھا دے تو اس کے لیے بھی اس لینے دینے کی اجازت ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: (و) لا لأجل الطاعات مثل (الأذان والحج والإمامة وتعليم القرآن والفقه) ويفتى اليوم بصحتها لتعليم القرآن والفقه والإمامة والأذان. (6/ 55)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله ولا لأجل الطاعات) الأصل أن كل طاعة يختص بها المسلم لا يجوز الاستئجار عليها عندنا لقوله - عليه الصلاة والسلام - «اقرءوا القرآن ولا تأكلوا به» و في آخر ما عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إلى عمرو بن العاص «وإن اتخذت مؤذنا فلا تأخذ على الأذان أجرا» ولأن القربة متى حصلت وقعت على العامل ولهذا تتعين أهليته، فلا يجوز له أخذ الأجرة من غيره كما في الصوم والصلاة هداية. (6/ 55)
و في اعلاء السنن: قال: فان اعطی المعلم شیئاً من غیر شرط فظاهر کلام احمد جوازه (وهو قولنا معشر الحنفیة) وبعد سطرین و وجه الاول قول النبی ﷺ: ما أتاك من غیر اشراف نفس ولا مسئلة فخذه وتموله فانه رزق ساقه اللہ إلیك (إلی قوله) ولانه إذا کان بغیر شرط کان هبة مجرده فجاز کما لو لم یعلمه شیئا اھ (۱۶/ ۱۶۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طیب حنیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 13505کی تصدیق کریں
0     1
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات