اجرت و کرایہ داری

اجارہ میں منفعت متعین نہ ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
100859
| تاریخ :
2026-10-28
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

اجارہ میں منفعت متعین نہ ہونے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرا استفسار اجارۃ الأشخاص میں تعیینِ منفعت کے حوالے سے ہے۔
میں ایک سرکاری پرائمری اسکول میں استاد ہوں،ہماری ملازمت میں زمان و مکان / ڈیوٹی کا وقت متعین ہے، مثلاً اسکول کا وقت صبح 7:30 سے 12:40 تک ہے، اور اجرت (ماہانہ تنخواہ) بھی متعین ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس متعین وقت کے بدلے حاصل کی جانے والی منفعت یعنی کام کی نوعیت، حدود اور مطلوبہ معیار پوری طرح متعین نہیں ہیں، اساتذہ اور انتظامیہ کے درمیان بعض اوقات اس بارے میں توقعات بھی مختلف ہوتی ہیں، جبکہ کوئی ایسا واضح عرف بھی نہیں جس سے تمام ذمہ داریاں متعین ہو جائیں، چنانچہ میرا اصل سوال یہ ہے: کہ ملازمت کا زمان و مکان متعین ہے، مگر اس زمانے کے بدلے حاصل کی جانے والی منفعت کی حدود متعین نہیں ہیں،اجارۃ الأشخاص میں منفعت کی تعیین کس درجے تک لازم ہے اور جہالتِ منفعت کب فساد کا باعث بنتی ہے؟ خصوصاً کیا ایسی صورت میں، جہاں وقت اور اجرت معلوم ہوں، لیکن کام کی نوعیت اور حدود واضح نہ ہوں، عقدِ اجارہ شرعاً درست رہتا ہے؟ اور اگر درست رہتا ہے تو منفعت کی تعیین کے لیے کن چیزوں (مثلاً تقرر نامہ، سروس رولز، عرف وغیرہ) کو کافی سمجھا جائے گا؟ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سرکاری اسکول کے اساتذہ شرعاً اجیر خاص کے حکم میں ہوتے ہیں، جن کے عقدِ ملازمت کی صحت کا مدار مدتِ ڈیوٹی اور اجرت (تنخواہ) کے قطعی تعین پر ہے، ان امور کی صراحت کے بعداگر تفویض کردہ کام کی نوعیت میں کوئی ایسا اجمال یا معمولی ابہام ہو جو عموماً کسی خصومت کا باعث نہ بنتا ہو، تو وہ شرعاً صحتِ عقد کے لیے مانع نہیں ہے، البتہ اگر کام کی حدود اور فرائضِ منصبی اس حد تک نامعلوم ہوں کہ عاقدین کے درمیان باہمی نزاع کا ذریعہ بن جائیں، تو ایسی جہالتِ فاحشہ کی بنا پر عقدِ اجارہ فاسد ہو جاتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل کے اوقاتِ کار اور ماہانہ تنخواہ متعین ہیں، اس لیے یہ عقدِ ملازمت فی نفسہٖ درست اور نافذ ہے، جہاں تک کام کی نوعیت کی وضاحت اورفرائضِ منصبی کی تفصیلات کا تعلق ہے، تو ان کا معمولی ابہام تقرر نامہ، سروس رولزاور رائج الوقت عرف و تعامل کے ذریعے خود بخود ختم ہو جاتا ہے،کیونکہ منفعت کی جہالت صرف اسی وقت فسادِ عقد کا موجب بنتی ہے جب وہ فریقین کےدرمیان باہمی جھگڑے کاباعث بنے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل، الخ (باب ضمان الأجير، ج: 6، ص: 69، مط: سعید کراچی)
وفی الفتاویٰ الھندیۃ: وأما شرائط الصحة فمنها رضا المتعاقدين. ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا.اھ (الباب الأول تفسير الإجارة وركنها وألفاظها وشرائطها، ج: 4، ص: 411، مط: ماجدیۃ)
وفی شرح المجلۃ للأتاسی: "كل ما كان من توابع العمل، ولم يشترط على الأجير يعتبر فيه عرف البلدة وعادتها، كما أن العادة في كون الخيط على الخياط." (الفصل الرابع في إجارة الآدمي، ج: 2، ص: 674، المادة: 574، مکتبۃ رشیدیۃ)
وفی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: الأجير يستحق الأجرة إذا كان في مدة الإجارة حاضرا للعمل ولا يشرط عمله بالفعل ولكن ليس له أن يمتنع عن العمل وإذا امتنع لا يستحق الأجرة. (الباب الأول في بيان الضوابط العمومية للإجارة، ج: 1، المادۃ: 425، ص: 458، مط: دار الجيل)
وفیہ ایضاً: لو استؤجر أستاذ لتعليم علم أو صنعة فإن ذكرت مدة انعقدت الإجارة على المدة (الیٰ قولہ)، لما بينت في الإجارة الأجرة وعينت المدة انعقدت الإجارة صحيحة ومتى سلم الأستاذ نفسه للتعليم وكان مستعدا للقيام بذلك مدة الإجارة استحق الأجرة؛ لأن الأستاذ قد أصبح أجيرا خاصا لكن ليس للأستاذ الامتناع عن التعليم وإن امتنع فللمستأجر فسخ الإجارة (البزازية)، الخ (الفصل الرابع في بیان إجارة الآدمي ، ج: 1، المادۃ: 568، ص: 653، مط: دار الجيل)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسلم امین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100859کی تصدیق کریں
0     58
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات