آیات کی تفسیر و تشریح

قرآنی آیت میں لغو اور اعراض کی تفسیر

فتوی نمبر :
86507
| تاریخ :
2025-09-22
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

قرآنی آیت میں لغو اور اعراض کی تفسیر

سورۃ المؤمنون (23:3) میں اللہ تعالیٰ نے اہلِ ایمان کی صفت بیان کی ہے:
“اور وہ لوگ جو لغو باتوں سے کنارہ کش رہتے ہیں۔”
میرا سوال یہ ہے کہ اس آیت میں “لغو سے منہ موڑنے” سے مراد حقیقت میں کیا ہے؟ مثال کے طور پر:
• اگر میں کسی مجلس میں بیٹھا ہوں اور وہاں لغو بات سننے میں آجائے، تو کیا اس آیت کے مطابق مجھے فوراً وہاں سے اٹھ جانا چاہیے، یا صرف اس میں شریک نہ ہونا کافی ہے؟
• یا پھر یہ ممانعت صرف اس وقت ہے جب کوئی شخص خود جان بوجھ کر ایسی باتیں تلاش کرے اور پوری توجہ سے انہیں سنے؟
• اسی طرح اگر میں کسی قسم کی تفریحی چیز (جیسے پڑھنا، دیکھنا یا سننا) استعمال کر رہا ہوں، اور اس میں کچھ حصہ لغو باتوں پر مشتمل ہو جبکہ باقی مواد عام یا مباح ہو، تو کیا اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ محض اس لغو کے سامنے آ جانا بھی قابلِ ملامت ہے؟ یا پھر صرف اس صورت میں قابلِ ملامت ہے جب انسان خود اسے تلاش کرے اور اس پر توجہ مرکوز کرے؟
میں سمجھنا چاہتا ہوں کہ آیا یہ آیت محض غیر ارادی طور پر سامنے آنے والی چیز کے بارے میں ہے یا جان بوجھ کر اس میں مشغول ہونے کے بارے میں۔
جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اللہ تعالیٰ کا ارشاد: ﴿وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ﴾میں “لغو” سے مراد ہر وہ بات، عمل یا مشغولیت ہے جو بے فائدہ، گناہ پر مشتمل، یا دین و دنیا کے اعتبار سے غیر مفید ہو۔ اور “اعراض” کا مطلب یہ ہے کہ مؤمن اس میں دل لگا کر مشغول نہیں ہوتا، نہ اسے پسند کرتا ہے اور نہ قصداً اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔
لہٰذا اگر کسی مجلس میں اتفاقاً لغو یا نامناسب بات شروع ہوجائے تو محض اس کا کان میں پڑ جانا گناہ نہیں، بشرطیکہ آدمی اس میں دلچسپی نہ لے اور نہ اس کی تائید کرے۔ البتہ اگر مجلس مکمل طور پر لغو، گناہ یا دین کی بے حرمتی پر مشتمل ہو، اور انسان کے لیے وہاں سے اٹھ جانا ممکن ہو، تو وہاں سے الگ ہوجانا بہتر بلکہ بعض صورتوں میں لازم ہوتا ہے۔
اسی طرح کسی مباح تفریح یا معلوماتی چیز میں اگر ضمنی طور پر کچھ لغو باتیں آجائیں، اور انسان نہ انہیں تلاش کرے، نہ ان پر دل جما کر توجہ دے، تو محض غیر ارادی طور پراس طرح کی بات سامنے آجانا اس آیت کے خلاف نہیں۔
پس مؤمن کی شان یہ ہے کہ وہ اپنے دل، وقت اور توجہ کو حتی الامکان مفید، پاکیزہ اور بامقصد امور میں صرف کرے، اور لغویات سے بے رغبتی اختیار کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی تفسير الرازي = مفاتيح الغيب أو التفسير الكبير :«الصفة الثالثة: قوله تعالى: والذين هم عن اللغو معرضون وفي اللغو أقوال: أحدها: أنه يدخل فيه كل ما كان حراما أو مكروها أو كان مباحا، ولكن لا يكون بالمرء إليه ضرورة وحاجة وثانيها: أنه عبارة عن كل ما كان حراما فقط، وهذا التفسير أخص من الأول وثالثها: أنه عبارة عن المعصية في القول والكلام خاصة، وهذا أخص من الثاني ورابعها: أنه المباح الذي لا حاجة إليه، واحتج هذا القائل بقوله تعالى: لا يؤاخذكم الله باللغو في أيمانكم [المائدة: 89] فكيف يحمل ذلك على المعاصي التي لا بد فيها من المؤاخذة، واحتج الأولون بأن اللغو إنما سمي لغوا بما أنه يلغى وكل ما يقتضي الدين إلغاءه كان أولى باسم اللغو، فوجب أن يكون كل حرام لغوا، ثم اللغو قد يكون كفرا لقوله: لا تسمعوا لهذا القرآن والغوا فيه [فصلت: 26] وقد يكون كذبا لقوله: لا تسمع فيها لاغية [الغاشية: 11] وقوله: لا يسمعون فيها لغوا ولا تأثيما [الواقعة:25] ثم إنه سبحانه وتعالى مدحهم بأنهم يعرضون عن هذا اللغو والإعراض عنه، هو بأن لا يفعله ولا يرضى به ولا يخالط من يأتيه، وعلى هذا الوجه قال تعالى: وإذا مروا باللغو مروا كراما [الفرقان: 72] » (23/ 261)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86507کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ’’وَوَجَدَک عائِلًا فَأَغْنی‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • کیا پاکستان دار الاسلام ہے ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
Related Topics متعلقه موضوعات