السلام علیکم! شریعت ان جگہوں کےزیارت کے بارے میں کیا کہتی ہے جہاں ’’اللہ سبحانہ کا عذاب آیا ہو‘‘؟
جن مقامات پر عذابِ الٰہی نازل ہوا ہو ان کو سیر وتفریح کےلیے جائے مقام اور مستقر بنانا انتہائی بُری بات اور بڑی سنگدلی اور قساوتِ قلبی کی دلیل ہے، جس سے احتراز چاہیے، بلکہ ایسے مقامات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ کی قدرتِ کاملہ کا استحضار اور اس کے عذاب کا خوف طاری ہونا چاہیے، ہاں! البتہ بوقتِ حاجت ایسے مقامات پر اگر جانا پڑجائے تو شرعاً اس کی گنجائش ہے، ورنہ حتی الامکان ایسے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ﴾ (الحجر: 77)
وفی صحيح البخاري: عن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال لأصحاب الحجر: «لا تدخلوا على هؤلاء القوم إلا أن تكونوا باكين، فإن لم تكونوا باكين فلا تدخلوا عليهم، أن يصيبكم مثل ما أصابهم»(6/ 81)-
وفی صحيح البخاري: عن عبد الله بن عمر - رضي الله عنهما - : أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «لا تدخلوا على هؤلاء المعذبين إلا أن تكونوا باكين، فإن لم تكونوا باكين فلا تدخلوا عليهم، لا يصيبكم ما أصابهم»(1/ 94)-
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0