کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شوہر والی عورت کے رحم میں ایک اجنبی مرد کا نطفہ داخل کیا گیا اور بچہ پیدا ہوگیا۔ اب وہ بچہ اس اجنبی مرد کا شمار ہوگا یا اُس مرد سے ثابت النسب ہوگا جس کے فراش میں وہ عورت داخل ہے؟ ’’الولد للفراش‘‘ کی رُو سے وہ بچہ صاحبِ فراش کا ہونا چاہیے، اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ‘‘ کی رُو سے دیکھا جائے تو وہ بچہ اجنبی مرد کے نطفہ سے پیدا ہوا ہے، لہٰذا اُسی کا شمار ہونا چاہیے۔ دلائل کے ساتھ مسئلہ کو واضح فرمائیں۔
قولِ باری عزّ اسمہ ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ الآیة‘‘ میں حیوانات کے مبدأ اور مادہ اصلی کا بیان ہے کہ ان کے وجود اور بقاء میں پانی کا دخل ضرور ہے، خواہ بالواسطہ ہو یا بلاواسطہ، جیسا کہ درج ذیل آیتِ کریمہ سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔
جبکہ ’’الولد للفراش‘‘ میں ثبوتِ نسب بیان کیا جارہا ہے، جیسا کہ درجِ ذیل حدیثِ مبارک بھی اس پر شاہد ہے اور اس طرح پیدا ہونے والا بچہ ثابت النسب کہلائے گا، لہذا ان دونوں ادّلہ میں کوئی تعارض نہ ہوا، تاہم مذکور فعل غیر فطری ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اس سے احتراز لازم ہے۔
قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَمَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَبَثَّ فِيهَا مِنْ كُلِّ دَابَّةٍ﴾ (البقرة: 164)-
وفی تفسير روح المعاني: ووجه كون الماء مبدأ ومادة للحيوان وتخصيصه بذلك أنه أعظم مواده وفرط احتياجه إليه وانتفاعه به بعينه الخ (9/ 35)-
وفی صحيح مسلم: عن أبي هريرة، أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم- قال: «الولد للفراش، وللعاهر الحجر»(2/ 1081)-
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0