السلام علیکم! مفتی صاحب! میرا سوال آپ سے آیتِ تطہیر کے بارے میں ہے کہ یہ آیت مبارکہ کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی تھی؟
(۲) دوسرا سوال یہ ہے کہ اہلِ بیت میں کون کون سی ہستیاں شامل ہیں؟ اور کیا آیتِ تطہیر کی وجہ سے اہلِ بیت بھی معصوم اور کسی بھی قسم کی غلطی سے بالکل پاک ہیں؟ برائے مہربانی قرآن واحادیثِ مبارکہ کی روشنی میں تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ!
واضح رہے کہ آیتِ تطہیر ازواجِ مطہرات کے بارے میں نازل ہوئی ہے اور اہلِ بیت میں ازواجِ مطہرات کے علاوہ حضرت حسن، حسین، علی اور فاطمہ رضی اللہ عنہم شامل ہیں، مگر اس آیت سے ان کی معصومیت پر استدلال درست نہیں، البتہ یہ تمام حضرات بتصریحِ نصوص مغفور ہیں۔
ففی تفسیر ابن کثیر: قوله تعالٰی ﴿إنما یرید اللہ لیذهب عنکم الرجس اهل البیت ویطہرکم تطہیرًا﴾ وهذا نص فی دخول ازواج النبی ﷺ فی اهل البیت ہٰہنا لأنہنّ سبب نزول هذہ الآية، عن ابن عباس رضی اللہ عنہما فی قوله قال نزلت فی نسآء النبی ﷺ، خاصة اه (ج۳، ص۶۳۲)
وفیه أیضًا: انه لیس المراد بالاهل الازواج فقط بل هم مع آله وهذا الاحتمال ارجح جمعًا بینهما وبین الرواية وجمعًا أیضًا بین القرآن والاحادیث المتقْدمة (ج۳، ص۶۳۶)
وفی الترمذی: عن عمر بن ابی سلمة ربیب النبی ﷺ، قال لمَّا نزلت هذہ الآية علی النبی ﷺ (الی قوله) فی بیت أم سلمة فدعا فاطمة وحسنًا وحسینًا وجلّلهم بکساء وعلیٌّ خلف ظهرہ وجلّله بکساء ثم قال اللّهم هؤلاء اهل بیتی فاذهب عنهم الرجس وطهرہم تطهیرًا قالت أم سلمة وانا معهم یا نبی اللہ قال انت علی مکانك وانت علی خیر۔ (ج۲، ص۱۵۲) واللہ اعلم بالصواب!
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0