(+92) 0317 1118263

آیات کی تفسیر و تشریح

سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

فتوی نمبر :
58948
| تاریخ :
2013-06-09
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سورہ ہود (آیت نمبر ۱۰۷ سے ۱۰۸) میں قیامت کے بعد زمین وآسمان کے قائم رہنے کا ذکر ہے، جبکہ قیامت میں تو سب ختم ہو جائےگا ،ان آیات کی قرآن و سنت کی روشنی میں وضاحت کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سورہ ہود آیت ’’ما دامَتِ السَّماواتُ وَالْأَرْضُ‘‘ کے متعلق علماءِ مفسرین نے فرمایا ہے کہ یہ کلامِ عرب کے محاورہ کے مطابق ہے، کیونکہ عرب جب کسی چیز کا دوام ذکر کرتے ہیں تو یہ کہتے ہیں ’’ما دامَتِ السَّماواتُ وَالْأَرْضُ‘‘، لہٰذا اس تفسیر کی رُو سے زمین و آسمان کا دوام مراد نہیں، بلکہ جنتی کا جنت میں اور دوزخی کا دوزخ میں ہمیشہ ہمیشہ رہنا مراد ہے۔
جبکہ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس سے موجودہ زمین آسمان مراد نہیں ، بلکہ جنت کے زمین و آسمان مراد ہیں۔ جیسا کہ اللہ نے فرمایا: ’’یوم تبدّل الأرض غیر الأرض و السموات‘‘ اور آخرت کے زمین و آسمان کےلیے بھی جنت کی طرح کبھی فنا نہیں۔ جنت ہمیشہ ہمیشہ کےلیے ہے تو اس کے زمین و آسمان بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہونگے، اس لیے سائل کو بلاوجہ شک میں نہیں پڑنا چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير الخازن: ﴿فِيها ما دامَتِ السَّماواتُ وَالْأَرْضُ﴾ قال الضحاك: يعني ما دامت سموات الجنة والنار وأرضهما ولا بد لأهل الجنة وأهل النار من سماء تظلهم وأرض تقلهم فكل ما علاك فأظلك فهو سماء وكل ما استقر عليه قدمك فهو أرض وقال أهل المعاني هذه عبارة عن التأبيد وذلك على عادة العرب فإنهم يقولون لا آتيك ما دامت السموات والأرض وما اختلف الليل والنهار يريدون بذلك التأبيد. (2/ 503)-
وفی تفسير روح المعاني: ﴿ما دامَتِ السَّماواتُ وَالْأَرْضُ﴾ أي مدة دوامهما، وهذا عبارة عن التأبيد ونفي الانقطاع على منهاج قول العرب: لا أفعل كذا ما لاح كوكب وما أضاء الفجر وما اختلف الليل والنهار وما بل بحر صوفة وما تغنت حمامة إلى غير ذلك من كلمات التأييد عندهم لا تعليق قرارهم فيها بدوام هذه السماوات والأرض، فأن النصوص القاطعة دالة على تأبيد قرارهم فيها وانقطاع دوامهما، وروي هذا عن ابن جرير، وجوز أن يحمل ذلك على التعليق والمراد بالسماوات والأرض سماوات الآخرة وأرضها، وهي دائمة للأبد، قال الزمخشري: والدليل على أن لها سماوات وأرضا قوله سبحانه: ﴿يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّماواتُ الخ﴾ (6/ 335)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58948کی تصدیق کریں
0     741
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تخلیق کائنات میں چھ دن لگانے کی کیا حکمت ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • زمین مچھلی کے اوپر ہے اور جب وہ ہلتی ہے تو زمین بھی ہلتی ہے

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات