(+92) 0317 1118263

آیات کی تفسیر و تشریح

’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

فتوی نمبر :
12163
| تاریخ :
2020-10-26
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

مجھے میری ایک کلاس فیلو جو بریلوی فقہ سے تعلق رکھتے ہیں، نے ایک تقریر بھیج دی ہے، جس میں نبیﷺ کو ’’نور اور بشر‘‘ ثابت کیاہے قرآن کی آیت سے، وہ آیت میں ’’رومن‘‘ میں لکھ رہاہوں اللہ مجھے معاف فرمائے۔ آمین!
’’قد جاءکم من اللہ نور وّکتابٌ مبین‘‘ تو مہربانی فرماکر اس بارے میں سمجھائیں کہ ہمارے نزدیک کیا عقیدہ ہے؟ میں نے شروع سے یہی سناہے کہ بریلوی حضرات کا عقیدہ صحیح نہیں۔ مہربانی فرماکر اصلاح فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آنحضرتﷺ اپنی ذات کے لحاظ سے نہ صرف نوع بشر میں داخل ہیں، بلکہ افضل البشر ہیں، نہ صرف انسان ہیں بلکہ نوعِ انسانوں کے سردار ہیں، نہ صرف حضرت آدم علیہ السلام کی نسل سے ہیں بلکہ آدم علیہ السلام اور اولادِ آدم علیہ السلام کیلیے سرمایہ صدِّافتخار ہیں۔ جس طرح آپﷺ اپنی نوع کے اعتبار سے بشر ہیں، اسی طرح آپﷺ صفتِ ہدایت کے لحاظ سے ساری انسانیت کیلیے مینارۂ نور ہیں، یہی وہ ’’نور‘‘ ہے جس کی روشنی میں انسانیت کو خدا تعالیٰ کا راستہ مل سکتاہے، لہٰذا آپﷺ بیک وقت نور بھی ہیں اور بشر بھی ان میں سے ایک کی نفی اور دوسرے کا اثبات قطعاً غلط ہے اور اس کو جھگڑے نزاع کی بنیاد بنا دینا بہت بڑا دھوکہ ہے۔ (ماخوذ اختلاف امت اور صراطِ مستقیم)

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی: قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ فَمَنْ كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا ۔ (الکھف:۱۱۰)۔
وقال تعالی: قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُولً ۔ الآیۃ (الٳسراء:۹۳)۔
وفی صحیح البخاري: عن علقمة، قال: قال عبد الله صلى النبي صلى الله عليه وسلم ۔(ٳلی قولہ) قال: «إنه لو حدث في الصلاة شيء لنبأتكم به، ولكن إنما أنا بشر مثلكم، أنسى كما تنسون، فإذا نسيت فذكروني، الحدیث (۱/۵۸) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حامد احمد ابراہیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12163کی تصدیق کریں
0     2196
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تخلیق کائنات میں چھ دن لگانے کی کیا حکمت ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • زمین مچھلی کے اوپر ہے اور جب وہ ہلتی ہے تو زمین بھی ہلتی ہے

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات