(+92) 0317 1118263

آیات کی تفسیر و تشریح

’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

فتوی نمبر :
16865
| تاریخ :
2020-10-26
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

میں کسی اسلامی تنظیم میں شمولیت نہیں کر رہی ہوں،لیکن میں دس(10) ماہ کا کورس (قرآنِ فہمی )کرنا چاہتی ہوں القرآن اکیڈمی سے۔میری ایک تین سالہ بیٹی ہے (جو اسکول میں پڑھتی ہے )اور ایک دوسالہ لڑکا ہے ۔ میں آسانی کیساتھ اکیڈمی میں داخلہ لے سکتاہوں،کیونکہ اس کا وقت بھی وہی ہے جو میری بیٹی کے سکول کا وقت ہے۔ القرآن اکیڈمی والےمولانا مودودی،مولاناتقی عثمانی ،مولانا شفیعؒ صاحب کی تفسیر پڑھاتے ہیں۔جبکہ میں صرف مولانا تقی عثمانی اور مفتی شفیعؒ کی تفسیر پڑھنا چاہتی ہوں۔آپ مجھے بتائیں کہ کیا میں اس اکیڈمی میں داخلہ لے سکتی ہوں ؟(جبکہ اس میں مولانا مودودی صاحب کی بھی تفسیر پڑھائی جاتی ہے )۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ مذکور اکیڈمی میں ’’تفسیر معارف القرآن‘‘ کے درس میں اگر چہ شرکت کر سکتی ہے ۔ مگر دیگر علوم جو تفسیر قرآن کریم سمجھنے کے لیے ضروری ہیں، ان کا علم نہ رکھنے کی وجہ سے بجائے فائدہ حاصل کرنے کے نقصان کا اندیشہ شدید ہے،جبکہ پڑھانے والے بھی معتمد و مستند عالم دین نہ ہوں،جیسا کہ عموماً ایسی اکیڈمیوں میں ہوتا ہے۔ اس لیے سائلہ کو چاہیے کہ وہ اپنے محلہ یا قریب کے محلے میں جہاں تبلیغی جماعت سے منسلک ہفتہ وار ی بیان وغیرہ ہوتاہو،محرم کی معیت میں وہاں جانے کا اہتمام کرے۔ان شاءاللہ یہ اس کے حق میں زیادہ مفید اور بہتر رہے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی صحيح البخاری: حدثنا آدم قال حدثنا شعبة قال حدثني ابن الأصبهاني قال سمعت أبا صالح ذكوان يحدث عن أبي سعيد الخدري قالت النساء للنبي ? غلبنا عليك الرجال فاجعل لنا يوما من نفسك فوعدهن يوما لقيهن فيه فوعظهن وأمرهن الخ- (1 / 59)
وفی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة – رضی اللہ تعالیٰ عنہ - أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من تبعه لا ينقص ذلك من أجورهم شيئا ومن دعا إلى ضلالة كان عليه من الإثم مثل آثام من تبعه لا ينقص ذلك من آثامهم شيئا» . رواه مسلم(1/ 56)
وفی مشكاة المصابيح: وعن أبي ذر– رضی اللہ تعالیٰ عنہ - قال : قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم- : " من فارق الجماعة شبرا فقد خلع رقة الإسلام من عنقه " . رواه أحمد وأبو داود- (1 / 40) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 16865کی تصدیق کریں
0     1038
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تخلیق کائنات میں چھ دن لگانے کی کیا حکمت ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • زمین مچھلی کے اوپر ہے اور جب وہ ہلتی ہے تو زمین بھی ہلتی ہے

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات