کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل عموماً کچھ لوگ قرآنِ کریم کا درس دیتے ہیں، میں یہ بات تفصیل سے جانناچاہتا ہوں کہ قرآنِ کریم کی تفسیر بیان کرنے کےلیے علم کا ہونا ضروری ہے یا ہرخاص و عام قرآن کریم کی تفسیر بیان کرسکتا ہے، نیز جو لوگ قرآن کریم کی تفسیر بغیر اس کا علم حاصل کیے ، بیان کرتے ہیں آیا ان کا یہ عمل شرعاً درست ہے ؟ براہ ِکرم اس مضمون کے بارے میں وضاحت مطلوب ہے۔
قرآن کریم اگرچہ تمام انسانیت کےلیے ہدایت ہے اور لغتِ عرب میں ہے، مگر اس کے اسلوب، اندازِ بیان، مطالب و معانی اور اس کے الفاظِ مترادفہ و مشترکہ اور مواضعِ مہمہ و مجملہ کی وضاحت اور شارع علیہ السلام کی مُراد کا تعیین وہی شخص کر سکتاہے جسے علمِ لغت ، نحو ، صرف ، اشتقاق ، معانی ، بیان ، بدیع ، قرأت ، عقائد ، اصولِ فقہ ، ناسخ ومنسوخ اور علمِ فقہ وغیرہ پر بخوبی دسترس حاصل ہو ، تفسیرِ قرآن بیان کرنے کےلیے حضرات متقدّمین نے مندرجہ بالا اُمور اور علوم کا استحضار ضروری قرار دیا ہے۔
لہٰذا جو لوگ محض عربی کے چند الفاظ کا ترجمہ جان کر قرآنِ کریم کی تفسیر کرنا چاہتے ہیں، قطعاً غلطی پر ہیں۔ امت کو بجائے ہدایت کی طرف لےجانے کے ،گمراہی اور ضلالت کی طرف ہی دھکیل سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا علوم جانے بغیر تفسیرِ قرآن بیان کرنے سے احتراز لازم ہے۔
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0