مجھے قرآن پاک میں ایک واقعہ کےمتعلق سوال کرنا ہے کہ پہلے پارے کی آیت 64 میں حضرت داؤد علیہ السلام کی قوم کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ہفتہ کے دن مچھلیاں پکڑنے سے منع فرمایا تو ان میں تین جماعتیں بن گئیں، ان میں سے ایک جماعت نے مچھلیاں پکڑنے کا حیلہ کیا، دوسری جماعت نے ان کو تبلیغ کی کہ یہ گناہ نہ کرے، تیسری جماعت وہ تھی، جو نہ مچھلیاں پکڑتے تھے اور نہ ہی پہلی جماعت کو گناہ سے روکتے تھے، جب عذاب آیا تو گناہ میں مبتلاء پہلی جماعت بندر بن گئی اور دوسری جماعت محفوظ رہی، میرا سوال تیسری جماعت کے متعلق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ اگر ممکن ہو تو اس واقعہ کی تفصیل سے آگاہ فرما دیں۔
اس سلسلہ میں قرآن کریم اور احادیثِ صحیحہ مبارکہ میں کوئی تصریح نہیں ملتی، اس لیے ’’إبهموا ما أبهم اللہ‘‘ یعنی جس چیز کو اللہ نے مخفی اور مبہم رکھا اسے مخفی چھوڑا جائے پر عمل چاہیے، اگرچہ بعض کتبِ تفسیر جیسے تفسیر ابنِ کثیر، اور روح المعانی وغیرہ میں حضرت عکرمہؓ کا قول نقل کیا گیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گناہ سے روکنے والی اور گناہ کو گناہ سمجھ کر الگ رہنےو الی دونوں جماعتیں اللہ تعالیٰ کے عذاب سے محفوظ رہیں، جبکہ گناہ میں پڑنے والی جماعت بندر بن گئی۔
ففي روح المعاني: وروي عن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما أنه قال: لاأدري ما فعلت الفرقة الساكتة وعنى بهم القائلين ومنشأ قوله هذا كما نطقت به بعض الروايات أنه سمع قوله سبحانه: أنجينا الذين ينهون عن السوء وقوله جل وعلا: وأخذنا الذين ظلموا أي بالإعتداء ومخالفة الأمر ولم يغص رضي الله تعالى عنه مع أنه الغواص فقال له عكرمة : جعلني الله فداك ألا تراهم كيف أنكروا وكرهوا ماالقوم عليه وقالوا ماقالوا وإن لم يقل الله سبحانه أنجيتهم لم يقل أهلكتهم فأعجبه قوله وأمر له ببردين وقال : نجت الساكتة اه(9/ 92) واللہ أعلم بالصواب!
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0