(+92) 0317 1118263

آیات کی تفسیر و تشریح

سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

فتوی نمبر :
58946
| تاریخ :
2010-04-23
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سورۃ المائدۃ آیت نمبر۴۴ اور آیت نمبر۶۳ کی وضاحت کریں، جس میں احبار، ربانی کا ذکر ہے، احبار اور ربانی سے کیا مراد ہے؟ براہ ِکرم ان تمام آیتوں کی قرآن و سنت کی روشنی میں تشریح و وضاحت فرما دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ’’ احبار‘‘ حِبْر کی جمع ہے جس کا معنیٰ عالم اور نیک شخص کے ہوتے ہیں، جبکہ ’’ربّانی‘‘ بمعنی شیخ و مرشد اور عالم کے بھی آتا ہے، یہود کی اصطلاح اور محاورہ میں عالم کو حبر کہا جاتا تھا ، اس لیے یہاں ان الفاظ کو ذکر کیا گیا۔
ان آیات میں نزولِ قرآن کے دور کے یہودیوں کو مخاطب کر کے اُن کی کجی اور اس کے انجامِ بد پر تنبیہ کی گئی ہے کہ تمہیں تو چاہیے تھا کہ اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چل کر تورات کی حفاظت کرتے ، آپ نے اس کے بجائے اس کے احکامات میں تحریف اور تغیّر و تبدّل کر دیا ا ور یہ کہ تورات میں بڑی تفصیل اور وضاحت کے ساتھ نبی آخرالزمانﷺ کے آنے کی خبر اور یہود کو اُن پر ایمان لانے کی ہدایت کی گئی تھی، مگر آپ لوگوں نے ان احکام کی نہ صرف خلاف ورزی کی، بلکہ آپ علیہ السلام کی مخالفت بھی شروع کردی، اسی طرح ان آیاتِ مبارکہ میں ان کی اس مہلک غلطی کا سبب بھی بیان فرما دیا، کہ تم لوگ حبِ مال اور حبِ جاہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ سمجھتے ہو کہ تمہاری چودہراہٹ ختم ہو کر ایک عام فرد مسلم کی حیثیت ہو جائیگی۔ نیز انہیں یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ تم لوگوں سے نہ ڈرو کہ وہ تمہارا اتباع چھوڑ دیں گے یا مخالف ہوجائیں گے۔ اور تم دنیا کی متاعِ قلیل لےکر ان کے لیے احکامِ الٰہی میں گڑبڑ نہ کرو کہ یہ تمہارے لیے دین اور دنیا کی بربادی ہے، چنانچہ اس سلسلہ میں اگر مزید تفصیل مطلوب ہو تو کتبِ تفسیر کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی تفسير القرطبي: وقال أبو رزين: الربانيون العلماء الحكماء والأحبار. قال ابن عباس: هم الفقهاء: والحبر والحبر الرجل العالم وهو مأخوذ من الحبير وهو التحسين، فهم يحبرون العلم أي يبينونه ويزينونه اھ(۶/۱۱۲)-
وفی تفسير ابن كثير: ﴿وَالرَّبَّانِيُّونَ وَالأحْبَارُ﴾ أَيْ: وَكَذَلِكَ الرَّبَّانِيُّونَ مِنْهُمْ وَهُمُ الْعِبَادُ الْعُلَمَاءُ، وَالْأَحْبَارُ وَهُمُ الْعُلَمَاءُ(3/ 117)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58946کی تصدیق کریں
0     1500
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تخلیق کائنات میں چھ دن لگانے کی کیا حکمت ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • زمین مچھلی کے اوپر ہے اور جب وہ ہلتی ہے تو زمین بھی ہلتی ہے

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات