مفتی صاحب! مولانا اشرف علی تھانویؒ کے ترجمہ قرآن میں ہے: ’’کافروں نے چال چلی اور اللہ نے بھی چال چلی اور اللہ بہتر چال چلنے والا ہے‘‘۔ میرا سوال ہے چال تو گیمز میں چلی جاتی ہے، لوڈو میں چلی جاتی ہے، تاش میں چلی جاتی ہے وغیرہ، کیا مولانا صاحب کا ترجمہ اللہ کی شان میں گستاخی نہیں؟
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی تفسیر ’’بیان القرآن‘‘ میں حضرت نے یہ ترجمہ فرمایا ہے: ﴿وَمَکَرُوْا وَمَکَرَ اللہُ وَاللہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ﴾۔
’’اور ان لوگوں نے خفیہ تدبیر کی اور اللہ تعالیٰ نے خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ تعالیٰ سب تدبیریں کرنے والوں سے اچھے ہیں‘‘۔ (ج۱، ص۲۳۱)
اس کے علاوہ ’’اشرف التفاسیر‘‘ میں اور اسی طرح ’’قرآن مجید مترجم و محشیٰ‘‘ ص۸۵ میں حضرت نے انہی الفاظ سے ترجمہ فرمایا ہے، لہٰذا سائل کو جس تفسیر کے مذکور ترجمہ میں اشکال پیدا ہوا ہے وہ اس تفسیر کا نام اور صفحہ نمبر لکھ کر دوبارہ ای میل کردے تو اس پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ واللہ سبحانہٗ وتعالیٰ اعلم!
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0