جدید مسائل 2001 کا پہلا فتویٰ (سیریل نمبر 10148) میں لکھا ہے کہ ’’عام طور پر سمجھدار معالج بتانے سے بھی معذرت کرلیتے ہیں‘‘ کہ پیدا ہونے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی۔ اس بات سے معلوم یہ ہوا کہ معالج کو اس بات کا علم ہوجاتا ہے ’’الٹراساؤنڈ‘‘ کے ذریعے، کیا یہ بات سورہ لقمان کی آخری آیت کے مخالف تو نہیں؟ اگر نہیں تو اس آیت کامفہوم سمجھادیں۔
مفسرین نے اس آیت کی وضاحت یوں بیان کی ہے کہ ’’مافی الارحام‘‘ سے مراد یہ ہے کہ وہ بچہ شقی ہوگا یا نیک، اس کا رزق کتنا ہوگا، اس کی موت کب ہوگی، اور علم سے مراد علمِ قطعی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں، جبکہ نر و مادہ کا علم بھی آلات کے بغیر سوائے اللہ تعالیٰ کے اور کوئی نہیں جانتا، اس لیے آلات کے ذریعہ اگر اس کا کسی کو علم ہوجائے تو وہ اس آیت کے منافی نہیں۔
ففي روح المعانى: ونحوه بواسطة أمارات عنده بنزول الغيث وذكورة الحمل أو أنوثته أو نحو ذلك ولا أرى كفر من يدعي مثل هذا العلم فإنه ظن عن أمر عادي اه (11/ 109) واللہ اعلم بالصواب!
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0