(+92) 0317 1118263

آیات کی تفسیر و تشریح

ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

فتوی نمبر :
58701
| تاریخ :
0000-00-00
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / آیات کی تفسیر و تشریح

ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں حضورﷺ نے فرمایا کہ جس عورت نے اپنے ولی کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح کیا تو اس کا نکاح باطل ہے، باطل ہے، باطل ہے، اس حدیثِ مبارکہ کو جب قرآن مجید کی اس آیتِ مبارکہ پر پیش کیا تو یہ حدیث مبارکہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے مخالف نکلی، قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ نہ روکو ان عورتوں کو کہ وہ نکاح کریں اپنے شوہروں سے، جبکہ اس مسئلہ میں حدیث مبارکہ کو چھوڑ کر قرآن مجید کی اس آیت پر عمل کیا گیا ہے۔
اس کے برخلاف دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ عورتیں کھیتیاں ہیں پس تم آؤ اپنی کھیتوں میں جس طرح چاہو(سورۃ بقرہ)، یہاں پر عورت سے جماع کرنے کی ہر طرح کی اجازت دی گئی ہے تو پھر پیچھے سے بھی جماع کر سکتے ہیں، جبکہ حدیث شریف میں آپﷺنے فرمایا کہ لعنت ہے اس شخص پر جس نے اپنی عورت سے پیچھے سے جماع کیا، یہاں پر اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کو چھوڑ کر حدیث مبارکہ پر عمل کیا گیا ہے، اوپر کی آیت پر عمل کیا ہےاور حدیث کو چھوڑ دیا ہے، جبکہ دوسرے مسئلہ میں قرآن مجید کی آیت کو چھوڑ کر حدیث پر عمل کیا ہے۔ یہ دونوں مسئلے ایک دوسرے کے مخالف ہوئے۔ ان دونوں مسئلوں میں کس طرح عمل کیا جائے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کریں تاکہ اشکال دور ہو جائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآنی آیت کا ثیّبہ بالغہ اور حدیثی روایت کا تعلق صغیرہ سے ہے، اس لیے اس روایت و آیت میں کوئی تعارض نہیں۔
اور دوسری صورت میں قرآنی آیت کے اندر ’’فَأْتُوا حَرْثَكُمْ‘‘ کا ذکر فرما کر موضع حرث کی تخصیص کی گئی اور کیفیت حرث کو عام رکھا گیا ہے، جبکہ حدیث مبارکہ میں موضع فرث یعنی ’’گندی جگہ‘‘ کے استعمال کرنے والے کو ملعون فرمایا گیا ہے، فلاتعارض بینھما۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير القرطبي: ﴿وإذا طلقتم النساء فبلغن أجلهن فلا تعضلوهن أن ينكحن أزواجهن﴾
الثانية- إذا ثبت هذا ففي الآية دليل على أنه لا يجوز النكاح بغير ولي لأن أخت معقل كانت ثيبا، ولو كان الأمر إليها دون وليها لزوجت نفسها، ولم تحتج إلى وليها معقل، فالخطاب إذا في قوله تعالى:"فلا تعضلوهن" للأولياء، وأن الامر إليهم في التزويج مع رضاهن. وقد قيل: إن الخطاب في ذلك للأزواج، وذلك بأن يكون الارتجاع مضارة عضلا عن نكاح الغير بتطويل العدة عليها. واحتج بها أصحاب أبي حنيفة على أن تزوج المرأة نفسها قالوا: لأن الله تعالى أضاف ذلك إليها كما قال:" فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره" ولم يذكر الولي. (3/ 159،158)
و فی المبسوط للسرخسي:وفي حديث عائشة - رضي الله عنها - أن النبي - صلى الله عليه وسلم - قال: «أيما امرأة نكحت بغير إذن وليها فنكاحها باطل باطل باطل وإذا دخل بها فلها المهر بما استحل من فرجها الخ۔ ثم هو محمول على الأمة إذا زوجت نفسها بغير إذن مولاها أو على الصغيرة أو على المجنونة وكذلك سائر الأخبار التي رووا على هذا تحمل أو على بيان الندب أن المستحب أن لا تباشر المرأة العقد ولكن الولي هو الذي يزوجها، والمعنى فيه أنها تصرفت في خالص حقها ولم تلحق الضرر بغيرها فينعقد تصرفها كما لو تصرفت في مالها، وبيان الوصف أن النكاح من الكفء بمهر المثل خالص حقها بدليل أن لها أن تطالب الولي به الخ (5/ 11،12)
وفی التفسير المظهري: ﴿نِساؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حرثكم﴾ يعنى مواضع حرث لكم شبههن بها تشبيها لما يلقى في أرحامهن من النطف بالبذور يعنى أبيح لكم إتيانهن ضرورة ابقاء النسل فَأْتُوا حَرْثَكُمْ يعنى فروجهن فهو كالبيان لقوله فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ أَمَرَكُمُ اللَّهُ أَنَّى شِئْتُمْ يعنى كيف شئتم فان كلمة انى مشتركة في معنى كيف واين ولا يتصور هاهنا معنى اين فانه تدل على عموم المحل ومحل الحرث ليس؟ فتعين معنى كيف الخ(1/ 280) واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58701کی تصدیق کریں
0     865
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مافی الارحام کی تشریح

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ رحمٰن کی آیت نمبر 2 اور 3 میں کس قرآن کا ذکر ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ الأنبیاء کی آیت نمبر ۱۰۴ اور ۱۰۵ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • اللہ تعالیٰ کا اپنے حبیب پر درود بھیجنے کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تفسیرِ کا اہل کون ؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 1
  • ’’قد جاءکم من اللہ نور ‘‘سے آپﷺ کونور سے ثابت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • تخلیق کائنات میں چھ دن لگانے کی کیا حکمت ہے؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • الٹراساؤنڈ کے ذریعہ بچہ کی جنس کا علم ہو جانا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ بقرہ آیت نمبر ۶۲ اور سورۃ مائدہ آیت نمبر ۶۹ کی تفسیر ی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • عذاب نازل شدہ مقامات کی زیارت کرنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • زمین مچھلی کے اوپر ہے اور جب وہ ہلتی ہے تو زمین بھی ہلتی ہے

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’القاہا إلی مریم و روح منہ‘‘ کی تفسیر

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ القرآن اکیڈمی‘‘ میں تفسیر پڑھنا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • سورۃ ہود کی آیت نمبر۱۰۷ اور ۱۰۸ کی وضاحت

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • آیت ﴿ و مکروا ومکراللہ﴾ کے ترجمہ سے متعلق ایک اشکال

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’حضورؐ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’ہر چیز نے اپنے اصل کی طرف جانا ہے‘‘ کا مطلب

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
  • ’’أن لیس للانسان إلا ماسعیٰ‘‘ اور احادیث میں ظاہری تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   آیات کی تفسیر و تشریح 0
Related Topics متعلقه موضوعات