کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ سورۃ البقرۃ آیت نمبر۶۲ اور سورۃ المائدۃ آیت نمبر۶۹ میں مسلمانوں ، عیسائیوں، یہودیوں اور صحابی کی غش کا ذکر ہے ،اس کی وضاحت فرمائیں۔
واضح ہو کہ سورۃ البقرۃ اور سورۃ مائدہ کی مذکور دونوں آیات میں ان چاروں قوموں کو مخاطب کر کے ایمان لانے، عملِ صالح کی ترغیب اور اس پر فلاحِ آخرت کا وعدہ فرمایا گیا ہے، یعنی جو شخص پوری اطاعت، اعتقاد اور عملِ صالح اختیار کرے ،ہمارے یہاں مقبول ہے اور یہ امر بخوبی واضح ہے کہ نزولِ قرآنِ کریم کے بعد پوری اطاعت مسلمان ہونے میں منحصر ہے، کیونکہ کتبِ سابقہ تورات وانجیل وغیرہ میں بھی اس کی ہدایات موجود ہیں، اس لیے نزولِ قرآنِ کریم اور بعثتِ خاتم الأنبیاءﷺ کے بعد قرآن اور رسولِ کریمﷺ پر ایمان لائے بغیر نہ تورات و انجیل کا اتباع صحیح ہو سکتا ہے اور نہ زبور و دیگر صحفِ سماویہ کا ،گویا ان تمام اقوام میں سے جو مسلمان ہوجائے گا وہی آخرت میں نجات و ثواب کا مستحق ہوگا، اس لیے آیاتِ کریمہ کے عمومِ الفاظ سےیہ ہرگز نہ سمجھا جائے کہ یہودو نصاریٰ اب بھی اپنی کتبِ سماویہ پر عمل کر کے فلاحِ آخرت حاصل کر سکتے ہیں ورنہ دیگر کئی ایک نصوص کا انکار لازم آئےگا، جو واضح اور صریح کفر ہے، اس لیے اس سے احتراز لازم ہے۔
ففی تفسير القرطبي: قوله تعالى: ﴿من آمن﴾ أي صدق. (إلی قوله) تقديره من آمن منهم بالله. وفي الإيمان بالله واليوم الآخر اندارج الإيمان بالرسل والكتب والبعث. (1/ 435)-
قال علیه الصلوٰة والسلام فی الحدیث الذی رواہ البخاری فی باب اداء الخمس من الإیمان: فأمرهم بأربع، ونهاهم عن أربع، أمرهم: بالإيمان بالله وحده، قال: «أتدرون ما الإيمان بالله وحده» قالوا: الله ورسوله أعلم، قال: «شهادة أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، وصيام رمضان، وأن تعطوا من المغنم الخمس» الخ (۱/۱۳)-
سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا /اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0