قرآن سے متعلق احکامات

غیر مسلموں کی لکھی ہوئی تفسیر کا حوالہ دینا

فتوی نمبر :
84420
| تاریخ :
2025-07-20
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

غیر مسلموں کی لکھی ہوئی تفسیر کا حوالہ دینا

السلام علیکم
میں ایک سٹوڈنٹ ہوں اور میرا سوال یہ ہے کہ میں قرآن مجید کی تفسیر پر کام کر رہا ہوں تو اس میں جو قرآن مجید کی تفسیر غیر مسلم لوگوں نے کی ہوئی ہے اس میں قادیانی بھی شامل ہیں اور کچھ اور لوگ بھی شامل ہیں، کیا ان کی تفسیر کے حوالے میں اپنی کتاب میں دے سکتا ہوں ؟یعنی انہوں نے جو تفسیر کی ہوئی ہے اس کا ترجمہ اپنی کتاب میں شامل کر سکتا ہوں اور اس کے آگے یہ تحریر کر دوں گا کہ یہ تفسیر غیر مسلم افراد کی لکھی ہوئی ہے اس کے متعلق علماء کرام رہنمائی فرما دیں ،مہربانی ہوگی۔جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا پاک کلام ہے ، اس کی تفسیر کرنا ایک بہت ہی نازک اورنہایت ذمہ دارانہ علمی کام ہے، جس کا تعلق محض لغوی یا فکری تجزیہ سے نہیں، بلکہ ایمان، شریعت اور پوری امت کی رہنمائی سے وابستہ عمل ہے ۔اس لیے اس عمل میں عقیدہ و منہج کی سلامتی، علم و فہم کی پختگی اور اصولِ تفسیر پر دسترس بنیادی شرط ہے۔
لہذاکسی بھی شخص کے لیے خواہ وہ طالب علم ہو یا مصنف، قرآنِ مجید کی تفسیر میں ایسے افراد یا فرقہ باطلہ جو اسلام کے بنیادی عقائد (جیسے ختم نبوت، رسالتِ محمدی، قرآن کی حقانیت، سنت کی حجیت وغیرہ) کے منکر ہوں، یا جنہوں نے قرآن کے معانی میں تحریف، تاویلِ باطل یا کفریہ نظریات کوداخل کیا ہو (مثلاً قادیانی، مستشرقین، دہریے یا دیگر اہلِ ضلالت و باطل) ان کی آراء یا تفاسیر کو بطور علمی مرجع یا تسلیم شدہ مؤقف کے طور پر ذکر کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔
تاہم ،اگر کوئی راسخ العقیدہ، مستند و متبحر عالم دین کسی باطل تفسیر کا محض رد و ابطال کے لیے حوالہ دیتا ہے، اور اس کے گمراہ پہلو کو وضاحت، تحقیق اورحجت کے ساتھ باطل ثابت کرتا ہے، تو درج ذیل شرائط کی رعایت کے ساتھ اس کی گنجائش ہے ؛
• واضح طور پر ذکر کرے کہ یہ قول غیر مسلم، گمراہ یا مرتد گروہ کا ہےاورباطل ہے۔
• اس سے کسی قسم کا دینی تأثر یا تائید کا شائبہ نہ ہو۔
• عوام میں فتنہ یا غلط فہمی کا اندیشہ نہ ہو۔
• لکھنے والا اس میدان میں کامل مہارت رکھتا ہو۔
البتہ عام طلبہ یا وہ افراد جو اصولِ تفسیر، علمِ عقائد، اور کفریہ شبہات کا واضح ادراک نہیں رکھتے، ان کے لیے ایسی تفاسیر کا مطالعہ یا ان کا حوالہ دینا سخت نقصان کا سبب بن سکتا ہے،اس لیے انھیں کسی بھی ایسی عبارت یا اقتباس کو اپنی کتاب میں شامل کرنے سے بہرصورت گریزکرناچاہیے جو فتنے، اشتباہ یا گمراہی کا سبب بنے۔
لہذا،سائل پرلازم ہے کہ وہ قرآنِ کریم کی تفسیر کے حوالے سے جوبھی علمی کام کررہاہے اس میں صرف معتبر، متداول اور جمہور اہلِ سنت والجماعت کے معتمد علماء کی تفاسیر پر اعتماد کرے، جیسے:
• تفسیر ابنِ کثیر(علامہ ابن کثیرؒ)
• معارف القرآن (مفتی محمد شفیعؒ)
• روح المعانی (علامہ آلوسیؒ)
• تفسیرعثمانی (علامہ شبیراحمدعثمانیؒ)
• تفسیر مظہری(قاضی ثناءاللہ پانی پتیؒ) وغیرہ۔
کیونکہ قرآن کو سمجھنے کا یہی درست طریقہ ہے کہ اسے صحیح عقیدے اور معتبر علم کے ساتھ سمجھا جائے، تاکہ ایمان کی حفاظت کے ساتھ امت کوبھی صحیح رہنمائی ملے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في «مسند أحمد»: عن جابر بن عبد الله، أن عمر بن الخطاب أتى النبي محمد صلى الله عليه وسلم بكتابٍ أصابه من بعض أهل الكتب، فقرأه على النبي صلى الله عليه وسلم، فغضب وقال:
"أمُتَهَوِّكون فيها يا ابنَ الخطاب؟! والذي نفسي بيده، لقد جئتُكم بها بيضاءَ نقيةً، لا تسألوهم عن شيءٍ، فيُخبروكم بحقٍّ فتكذِّبوا به، أو بباطلٍ فتُصدِّقوا به، والذي نفسي بيده، لو أنَّ موسى كان حيًّا، ما وسِعَه إلا أن يتبعني." (23/349، ط الرسالة)
و فی فتح الباري» لابن حجر : والأولى ‌في ‌هذه ‌المسألة ‌التفرقة بين من لم يتمكن ويصر من الراسخين في الإيمان فلا يجوز له النظر في شيء من ذلك بخلاف الراسخ فيجوز له ولا سيما عند الاحتياج إلى الرد على المخالف ويدل على ذلك نقل الأئمة قديما وحديثا من التوراة وإلزامهم اليهودبالتصديق بمحمد صلى الله عليه وسلم بما يستخرجونه من كتابهم ولولا اعتقادهم جواز النظر فيه لما فعلوه وتواردوا عليه وأما استدلاله للتحريم بما ورد من الغضب ودعواه أنه لو لم يكن معصية ما غضب منه فهو معترض بأنه قد يغضب من فعل المكروه ومن فعل ما هو خلاف الأولى إذا صدر ممن لا يليق منه ذلك كغضبه من تطويل معاذ صلاة الصبح بالقراءة وقد يغضب ممن يقع منه تقصير في فهم الأمر الواضح مثل الذي سأل عن لقطة الإبل وقد تقدم في كتاب العلم الغضب في الموعظة ومضى في كتاب الأدب ما يجوز من الغضب۔(13/ 525 ط السلفية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84420کی تصدیق کریں
0     3
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات