ارتداد

انبیاء کی زندگیوں پر بنی ہوئی فلموں کے دیکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
60179
| تاریخ :
2014-02-11
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

انبیاء کی زندگیوں پر بنی ہوئی فلموں کے دیکھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل جو فلم شائع ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے پوری دنیا میں مسلمانوں نے مظاہرے اور غم و غصے کا اظہار شروع کیا تو اس طرح کی فلمیں مسلمانوں کیلیے دیکھنا شرعی طور پر جائز ہے یا نہیں؟ یہاں پر بعض لوگوں نے جو مسلمان ہیں،اس فلم کو گھروں میں لاکر اسے پوری شوق سے دیکھا، بعد میں انہوں نے اپنے دوستوں اور جان پہچان والے لوگوں کو دیکھنے کی ترغیب دی اور دیتے رہے، تو اس قسم کے لوگوں کے لیے شریعتِ مطہرہ میں کیا حکم ہے؟
تنقیحات:
1۔ جن لوگوں نے اس فلم کو دیکھا بنیادی طور پر دیکھنے کی وجہ کیا تھی؟
2۔ جن لوگوں کو وہ دیکھنے کی ترغیب دے رہے تھے، وہ کس بنیاد پر؟
3۔ یہ لوگ خود کس قسم کے ہیں، دیندار یا بے دین قسم کے؟ شعائرِ دین پر عمل درآمد میں ان کا کیا کردار ہے؟ براہِ کرم ان تنقیحات کا جواب دے کر سوال دوبارہ بھیج دیا جاۓ ان شاء اللہ حکم شرعی سے آگاہ کر دیا جائیگا۔
جوابِ تنقیحات:
ا۔ معلومات کیلۓ دیکھ رہے تھے، کہ آخر وجہ کیا ہےکہ اس کی وجہ سے لوگ مظاہرے کر رہے ہیں؟
2۔ اس لیے کہ یہ فلم تاریخ پر مبنی ہےاور اس کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، اس فلم میں جس انگریز نے اپنے کو نبی ظاہر کیا ہے، اس کو ہم نبی نہیں مانتے۔
3۔ نمازی ہیں، ظاہری طور پر بے دین نہیں ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس میں تو شبہ نہیں کہ کسی نبی علیہ الصلوۃ و السلام کی تصویر یا مجسمہ وغیرہ بنانا بڑے سخت گناہ کی بات ہے ، جو توہینِ انبیاء کو شامل ہے،جبکہ ان کی شان میں گستاخی اور لب کشائی بھی موجب کفر و ارتداد ہے ، ایسا شخص اگر اپنی اس قبیح حرکت پر ندامت کیساتھ توبہ و استغفار نہ کرے تو بلاشبہ وہ واجب القتل ہے، لیکن عوام الناس کو اس کےقتل کرنے کا ہرگز اجازت نہیں، بلکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے، کہ ایسے شخص کو قتل یا پھانسی کی سزا دے، تاکہ آئندہ کیلۓ ایسے گھناؤئے امور کا سد باب ہو۔
جبکہ وہ لوگ جنہوں نے محض معلومات کی بناء پر اس فلم کو دیکھا ہے، اگر چہ یہ محض دیکھنے کی وجہ سے دائرۂ اسلام سے خارج تو نہیں ہوئے، مگر یہ دیکھنا بھی اہانت کو شامل ہونے کے ساتھ ساتھ اگر بنانے والے کے فعلِ قبیح پر رضامندی کی علامت ہو ، تو یہ بھی موجبِ کفر و ارتداد بن سکتا ہے ، اس لیے عوام کو چاہیے، کہ وہ ایسی فلموں کے دیکھنے دیکھانے ، یا اس کے ترغیب وغیرہ دینے سے احتراز کریں تا کہ ان کا یہ عمل موجبِ ارتداد ثابت نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامية : و حاصله أنه نقل الإجماع على كفر الساب ، ثم نقل عن مالك و من ذكر بعده أنه لا تقبل توبته اھ(4/232)۔
و فیھا ایضا : و قال ابن سحنون المالكي : أجمع المسلمون أن شاتمه كافر، و حكمه القتل، و من شك في عذابه و كفره كفر. اھ(4/232)۔
و فی الدر المختار : و قد صرح في النتف و معين الحكام و شرح الطحاوي و حاوي الزاهدي و غيرها بأن حكمه كالمرتد و لفظ النتف من سب الرسول - صلى الله عليه وسلم - فإنه مرتد و حكمه حكم المرتد و يفعل به ما يفعل بالمرتد انتهى(4/ 234)۔
و فی الشامية : (قوله وقد صرح في النتف إلخ) أقول و رأيت في كتاب الخراج لأبي يوسف ما نصه : و أيما رجل مسلم سب رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أو كذبه أو عابه أو تنقصه فقد كفر بالله تعالى و بانت منه امرأته ، فإن تاب و إلا قتل اھ(4/ 234)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60179کی تصدیق کریں
0     1896
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات