السلام علیکم! میں آپ سے رزق میں اضافہ اور برکت کا وظیفہ جاننا چاہتا ہوں، میری تنخواہ ٹھیک بن جاتی ہے، مگر اس میں برکت نہیں ہوتی ، وہ کب اور کیسے ختم ہو جاتی ہے، کچھ سمجھ نہیں آتا،جبکہ میں زکوٰۃ بھی دیتا ہوں اور غریبوں کو بھی پیسے دیتا ہوں۔
سائل کو چاہیے کہ بلاوجہ شکوک و شبہات میں مبتلا ہونے کے بجائے فرائض پر مداومت اور گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت سے دعا مانگے اوراس کے ساتھ ساتھ مغرب کی نماز کے بعد سورۃ ’’ واقعہ‘‘ اور صبح و شام منزل پڑھنے کا اہتمام کرے، ان شاء اللہ رزق میں برکت ہوگی۔
ففی مشكاة المصابيح: وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «من قرأ سورة الواقعة في كل ليلة لم تصبه فاقة أبدا». وكان ابن مسعود يأمر بناته يقرأن بها في كل ليلة. رواه البيهقي في شعب الإيمان اھ(1/ 668) واللہ أعلم بالصواب