ارتداد

شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

فتوی نمبر :
58923
| تاریخ :
2010-07-14
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

حضرت مفتی صاحب! پہلے آپ حضرات سے ایک فتویٰ لیا تھا، جس میں آپ نے فرمایاتھا کہ مسلمان لڑکی کا آغاخانی لڑکے سے نکاح منعقد نہیں ہوتا، وہ باطل اور کالعدم ہے، اس فتوے کے بعد لڑکی کے گھر والےلڑکی کو جہیز وغیرہ کے ساتھ ہی واپس لے گئے۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ لڑکی کے گھر والے لڑکے پر زور دے رہے ہیں کہ آپ ایک مرتبہ اسلام قبول کر لو ، تاکہ صحیح طریقے سے نکاح ہوجائے، اس کے بعد چاہے دوبارہ آغاخانی فرقے میں چلے جانا، تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
دوسری بات یہ ہےکہ اس وقت جو مہر طے ہوا تھا وہ تو پہلی رات ہی ادا کردیا گیا تھا، اب جبکہ لڑکی الگ اور لڑکا الگ ہے تو کیا اس وقت نکاح نامہ میں نان نفقہ دینے کی شرط اور طلاق کی صورت میں جو مال ادا کرنے کی شرط لگائی گئی تھی تو اس نکاح کے باطل اور کالعدم ہونے کے بعد ان شرائط کو پورا کرنا لڑکے پر لازم ہے یا نہیں؟ براہِ کرم اسلام کی رُو سے جو فیصلہ ہے، جلد از جلد آگاہ فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایسے شخص کے اسلام میں داخل ہونے کےلیے صرف زبان سے کلمہ پڑھ لینا کافی نہیں، بلکہ دل سے تصدیق اور اپنے کفریہ نظریات سے براءت کا اظہار بھی ضروری ہے، اس لیے مذکور لڑکا اگر اپنے مقصد کے حصول کے لیے محض زبان سے کلمہ پڑھ لے، ( اور اعتقاد کےلحاظ سے آغانی ہو تو) پھر بھی مسلمان لڑکی کا نکاح اس کے ساتھ ناجائز اور حرام ہی ہوگا۔ نیز جس طرح نکاح کے صحیح ہونے کے لیے اسلام شرط ہے، اسی طرح نکاح باقی رہنے کے لیے بھی زوجین کا مسلمان رہنا ضروری ہے، لہٰذا نکاح درست طور پر منعقد ہونے کے بعد بھی اگر زوجین میں سے کوئی کفر اختیار کرےگا تو نکاح فسخ ہو جائے گا۔
جبکہ لڑکی والوں کا مذکور مشورہ ناجائز ، حرام اور دین کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے، ان پر لازم ہے کہ اپنے اس ناجائز طرزِعمل سے مکمل احتراز اور بصدقِ دل توبہ و استغفار بھی کریں۔ پھر صورت مسئولہ میں جب نکاح ہی باطل ہوا ہے تو شوہر پر اس کا نان نفقہ بھی شرعاً لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفقه الأكبر: أصل التَّوْحِيد وَمَا يَصح الِاعْتِقَاد عَلَيْهِ يجب ان يَقُول آمَنت بِاللَّه الخ(ص: 5)-
و فی "أصول الدين عند الإمام أبي حنيفة": قال القاري شارحا كلام الإمام: "ويجب" أي يفرض فرضا عينيا بعد ما يحصل علما يقينيا "أن يقول" أي المكلف بلسانه المطابق لما في جنانه الخ(ص: 462)-
وفی الھدایة: (وإذا إرتد أحدالزوجین عن الإسلام وقعت الفرقة بغیر طلاق) وھذا عند أبی حنیفهؒ الخ ۲/ ۳۴۸)-
وفی تنویر الابصار: ونفقة الغير تجب على الغير بأسباب ثلاثة: زوجية، وقرابة، وملك الخ (3/ 572)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58923کی تصدیق کریں
0     1353
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات