ارتداد

عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

فتوی نمبر :
12256
| تاریخ :
2020-10-26
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

میرا نام اسماعیل ہے اور میں سابقہ پاکستانی مسلمان ہوں۔میں پانچ سال پہلے عیسائی ہونے کی وجہ سے اسلام اور محمدﷺ کی تعلیمات کو رد کر چکاہوں، اب میں دوبارہ پاکستان آنا چاہتاہوں، اور اپنے مذہب پر عمل کرنا چاہتاہوں، کیا میرے لیے اس بات کی اجازت ہے کہ میں عیسائیت پر عمل پیرا ہوں؟ یا کیا مجھے اپنے عقائد کی وجہ سے سزا دی جائے گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس میں تو شبہ نہیں کہ حضرت محمدﷺ کی بعثت کے بعد سابقہ تمام ادیان منسوخ ہوچکے ہیں اور اب دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرنے کیلیے سوائے حضرت محمدﷺ کی اتباع کے کسی دوسرے نبی یا رسول کی اتباع لازم نہیں اور نہ ہی ایسا کرنا جائز ہے اور یہ بھی جاننا چاہیے کہ جو شخص مذہبِ اسلام کو چھوڑ کر کسی دوسرے مذہب کو اختیار کرتاہے، قرآن وسنت کی رو سے وہ مرتد شمار ہوتاہے، جس کے احکام میں تفصیل ہے، تاہم اگر سائل اپنے مذہب عیسائیت قبول کرنے کی وجوہات بیان کردے تو اس پر بھی غور کیا جاسکتاہے، جبکہ اس کے پاکستان آنے میں حرج نہیں، وہ بلاشبہ آسکتاہے اور اُسے چاہیے کہ یہاں آنے کے بعد کسی مستند عالمِ دین کی خدمت میں حاضر ہوکر وہ اپنے شکوک وشبہات کا ازالہ بھی کرے اور اپنی آخرت کی بربادی سے اپنے آپ کو بچائے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالی في القرآن الکریم: إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۔ الآية(آل عمران:۱۹)۔
وقال تعالی: وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَاسِرِين ۔(آل عمران: ۸۵)۔
وفي الدر المختار: (من ارتد عرض) الحاكم (عليه الإسلام استحبابا) على المذهب لبلوغه الدعوة (وتكشف شبهته) اھ (۴/۲۲۵)۔
وفي الفتاوی الشامية: تحت (قوله: بیان لثمرة العرض) الظاهر أن ثمرة العرض الإسلام والنجاة من القتل، وأما هذا فهو ثمرة التأجيل ثلاثة أيام لأن من انتقل عن الإسلام والعياذ بالله تعالى لا بد له غالبا من شبهة فتكشف له إن أبداها في هذه المدة اھ (۴/۲۲۵)۔
وفي البحر الرائق: (قوله وإسلامه أن يتبرأ عن الأديان كلها أو عما انتقل إليه) أي إسلام المرتد بذلك ومراده أن يتبرأ عن الأديان كلها سوى دين الإسلام (ٳلی قوله) وقال لم أدخل في هذا الدين قط وأنا بريء منه اھ (۵/۱۲۸) واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شاہد شاہنواز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 12256کی تصدیق کریں
0     1087
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات