بال خورے کے مرض کے لیے کوئی عمل بتا دیجیے۔
اس سلسلہ میں کسی ماہر معالج سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کی اس سے بھی زیادہ ضرورت ہے، اور اللہ کی طرف سے طلبِ شفاء کے لیے بعد نمازِ فجر اول آخر پانچ بار درود ِابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورہ مزمل اس طرح پڑھیں کہ’’﴿فَاتَّخِذْهُ وَكِيلًا﴾ (المزمل: 9)‘‘ پر پہنچ کر گیارہ بار ’’حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ‘‘ اپنے کام کا استحضار کرتے ہوئے پڑھیں اور اکتالیس(۴۱) یوم تک یہ عمل جاری رکھیں، نیز تیل پر دم کر کے سر پر ملیں۔واللہ أعلم بالصواب