ارتداد

بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

فتوی نمبر :
58769
| تاریخ :
2013-06-25
عبادات / عملیات و اذکار / ارتداد

بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز کے بعد جو تسبیحات ہیں ان کو بائیں ہاتھ کے پوروں سے کرنا کیسا ہے؟ بعض افراد اس بات کی تبلیغ کر رہے ہیں کہ یہ حرام ہے۔ کیا ان کا یہ کہنا صحیح ہے؟ اُن کی دلیل یہ ہے کہ بایاں ہاتھ نجس ہے۔ براہِ مہربانی اس مسئلہ کو قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان فرماکر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن و حدیث میں تسبیح کے، کثرت سے احکام وارد ہوئے ہیں اور بعض احادیث میں انگلیوں کے پوروں سے تسبیحات شمار کرنے کی ترغیب آئی ہے، مگر اس میں دائیں یا بائیں کی کوئی تعیین نہیں، بلکہ دونوں ہاتھوں کے پورے اس کے عموم میں داخل ہیں اور دونوں ہی ہاتھوں کی انگلیوں کے پوروں کے ذریعے تسبیحات شمار کرنا بلاشبہ جائز ہے، جبکہ اس کے برعکس کسی ایک حدیث یا آیت میں بھی بائیں ہاتھ سے تسبیحات شمار کرنے کی ممانعت وارد نہیں ہوئی۔ لہٰذا بلاوجہ بائیں ہاتھ کو نجس قرار دے کر اس کےذریعہ تسبیحات شمار کرنے کو حرام قرار دینا بلادلیل ہے جو کہ درست نہیں، اس لیے اس طرح کی بے بنیاد باتوں سے احتراز چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: وعن يسيرة - رضي الله عنها - وكانت من المهاجرات قالت: قال لنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «عليكن بالتسبيح والتهليل والتقديس واعقدن بالأنامل فإنهن مسؤولات مستنطقات ولا تغفلن فتنسين الرحمة» . رواه الترمذي وأبو داود(2/ 716)
وفی مرقاة المفاتيح: (واعقدن) : بكسر القاف أي: اعددن عدد مرات التسبيح وما عطف عليه (بالأنامل) أي: بعقدها أو برءوسها يقال: عقد الشيء بالأنامل عده، وقول ابن حجر: أي عدهن، أو التقدير: اعددن. لا وجه للفرق بينهما. قال الطيبي: حرضهن - صلى الله عليه وسلم - على أن يحصين تلك الكلمات بأناملهن ليحط عنها بذلك ما اجترحته من الذنوب، ويدل على أنهن كن يعرفن عقد الحساب.(إلی قوله) (فإنهن) أي: الأنامل كسائر الأعضاء (مسئولات) أي: يسألن يوم القيامة عما اكتسبن وبأي شيء استعملن اھ(4/ 1606،1605) ـــــــــــــــــــــ واللہ أعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58769کی تصدیق کریں
0     1717
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات