ارتداد

تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

فتوی نمبر :
58857
| تاریخ :
2005-02-02
عبادات / عملیات و اذکار / ارتداد

تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ (۱) جو حضرات اہلِ حدیث جیسی ذہنیت رکھتے ہوئے اور ان سے متاثر ہوکر اپنے مذہبی علماءِ حنفی سے متنفر ہوکر طرح طرح کے اعتراض کرنا کہ حنفیوں کے پاس قطعی دلیل اور حق گو نہیں سارے ضعیف وکمزور وغیرہ ہیں، پھر مزید کہنا کہ علاج بالدواء وتدبیر و حکمت مسنون لیکن علاجِ قرآنی آیتوں اور جناب مقبول ﷺ کے کسی بھی ارشاد سے ثابت نہیں اور کسی صحابہ کرام ؓ کے عمل و ارشاد سے ثابت نہیں اور تابعین ،تبع تابعین کے کسی عمل قول و فعل سے ثابت و جائز نہیں، کیا جو بھی علاج بآیاتِ قرآنیہ اور جنابِ مقبول ﷺ کے قول و فعل و سکوت کو دم و تعویذ جائز مسنون سمجھے وہ شخص کفر و شرک و بدعت کا ارتکاب کرنے والا ہوگا یا کہ نہیں؟ اب عرض یہ ہے کہ اہلِ حدیث مانیں یا نہ مانیں لیکن کیا اس کا تذکرہ و جواز کتبِ احادیث مبارکہ میں عملاً قولاً یا فعلاً نہیں آیا ہے؟ اگر اس کا تذکرہ اور جواز کسی احادیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کے کسی واقعہ وغیرہ سے ثابت ہے تو از راہِ شفقت جواب وضاحت کے ساتھ عنایت فرمائیں۔
(۲) جس طرح لوگ علاج بالدواء اور تدبیر و حکمت کو مسنون سمجھتے ہیں تو کیا علاج بہ دم آیات قرآنی اور دعائیں رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام اور تابعین تبع تابعین اور ہمارے اکابر علماءِ دیوبند سے ثابت نہیں؟ کیا یہ اکابر روحانی و جسمانی علاج کو مسنون بذریعہ آیات قرآنیہ اور دعائیں مسنون از حصن حصین اور یا وہ کلماتِ خیر بامعنی جو شرک و کفر سے پاک ہوں جیسے حدیث مبارکہ میں بسم اللہ شجۃ قرنیۃ ملحۃ بحر کا ذکر آیا ہے جو ایک منتر ہے کیا وہ ان چیزوں سے علاج کو مسنون نہیں سمجھتے تھے؟ جبکہ ہمارے اکابر علماءِ دیوبند کا کثیر تعداد میں فنِ عملیات میں ان کا بیاض موجود ہے۔
جیسے مجربات سیوطیؒ ،اوفاق غزالی، شفاء العلیل شاہ ولی اللہ، کمالات عزیزی شاہ عبد العزیز، بیاض یعقوبی نانوتوی، بیاض محمدی شیخ محمد محدث شاہ دہلوی، گنجینۂ اسرار از انور شاہ کشمیریؒ ،اعمالِ قرآنی از حکیم الامت اشرف علی تھانویؒ ،مکتوبات بیاض حسین احمد مدنی، آسان عملیات جلد (۱)سے (6-7-8) تک اکابرِ علماء دیوبند کا دم تعویذ نقش از آیاتِ قرآنیہ وغیرہ سے ثابت ہے، آج کے زمانہ حال کے مشہور نامور محدث اعظم وکبیر علامہ محمد موسیٰ بازی جامعہ اشرفیہ لاہور والے فنِ عملیات میں کیا معروف و مشہور عامل نہیں تھے؟ جواب عنایت فرمائیں۔
(۳) ۱۔ کیا وہ عامل جو کفریہ و شرکیہ الفاظ و کلمات بتانے والا نذر نیاز لینے اور اعمالِ صالحہ سے دور اور ہزاروں رقم لینے والا اور دھوکہ فریب دینے والا کیا یہ عامل اچھا اور افضل ہے اور خوشی کی بات ہے یا کہ وہ عامل جو (۲) خود صاحبِ علم اور بزرگانِ دین کے صحبت یافتہ اور علماء حضرات سے تعلق اور بظاہر بتوفیق اللہ تعالیٰ صورت سیرت سے نیک اور غیر محرم غیر پردہ عورتوں کو پابندی اور شرک و بدعت و نذر و نیاز سے منع کرنے والا اور جسمانی علاج کے ساتھ تعلق مع اللہ اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کسی حد تک مریضوں کو بتانے والا اور اب عرض یہ ہے کہ ان دو عاملوں میں سے کونسا افضل اور بہتر اور اچھا ہے کہ جس کے پاس مریض جائیں؟ جس کا اعتقاد اور اعمالِ صالحہ باقی ہوں اور سیئات دور ہوں۔ جواب عنایت فرمائیں۔ بینوا وتوجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

محترم آپ کے ارسال کردہ تینوں سوالات کو بغور پڑھا گیا تینوں کا مقصد قریب قریب ایک ہی ہے اس لئے اس سلسلہ میں ایک مفصل اور اصولی جواب لکھا جاتا ہے وہ یہ کہ روایاتِ احادیث اس بارے میں مختلف ہیں، اگر بعض روایات سے عدم جواز معلوم ہوتا ہے تو دوسری بعض روایات سے تعویذ لکھنا، دم کرنا اور آیاتِ قرآنیہ اور ادعیۂ ماثورہ کے ذریعہ بیماری کا علاج کرنا بھی آپ ﷺ یا صحابہ کرامؓ سے منقول ہے جو بلاشبہ جائز اور درست ہے، ان دونوں قسم کی روایات کو سامنے رکھتے ہوئے حضراتِ فقہاء کرام نے ایک ضابطہ اور اصول بیان فرمایا ہے کہ ’’جو دم اور تعویذات آیاتِ قرآنیہ اور ادعیۂ ماثورہ یا ایسے کلمات سے بنائے جائیں جن سے نہ صرف یہ کہ کوئی کفر و شرک لازم نہ آتا ہو بلکہ اس کا وہم تک پیدا نہ ہو تا ہو تو وہ بلاشبہ جائز اور درست ہیں، جیسا کہ صحیحین میں رسولِ اکرم ﷺ کا معوذتین پڑھ کر اپنے اوپر دم کرنا مذکور ہے جبکہ معوذتین کا نزول بھی اس واقعہ میں ہوا جب رسول اللہ پر ایک یہودی اور اس کی بیٹیوں نے سحر کیا تھا، پھر آپ نے معوذتین کو پڑھا تو سحر کا اثر ختم ہوگیا، اسی طرح صحیحین میں ہی صحابہ کرام کا سورۂ فاتحہ سے سانپ کے ڈسے ہوئے کو جھاڑنا، پھونکنا بھی ثابت ہے اور ابن ماجہ کی ایک روایت میں حضرت علیؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ’’خیر الدواء القرآن‘‘ ذکرہ الحافظ ابن القیم فی زاد المعاد وسکت عنہ واحتج بہٖ فہو حسن أو صحیح عندہٗ۔ نیز ابو داؤد شریف میں حضرت عبداللہ بن عمروؓ سے تعویذ لکھنا اور اس کو لٹکانا بھی ثابت ہے۔
البتہ شرکیہ کلمات والے دم اور تعویذ یا وہ تعویذ جن کے معانی معلوم نہ ہوں اور وہ منقول بھی نہ ہوں ان کا استعمال ناجائز اور حرام ہے ان کے بنانے اور استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے چنانچہ سلفِ صالحین اور اکابر علماء دیوبند حضرات کا یہی معمول رہا ہے، اب اس کے بارے میں کسی شخص کا مطلقاً تعویذ اور دم وغیرہ کے عمل کو ناجائز اور بدعت یا شرک سے تعبیر کرنا قطعاً جائز نہیں سوال میں مذکور رویہ سے بھی مکمل احتراز کرنا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

حدثنا موسی ابن اسماعیل نا حماد عن محمد بن اسحاق عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ ان رسول اﷲ ﷺ کان یعلمہم من القزع کلمات اعوذ بکلمات اﷲ التّآمۃ من غضبہ وشر عبادہ ومن ہمزات الشیٰطین وأن یحضرون وکان عبد اﷲ بن عمرو یعلمہن من عقل من بنیہ ومن لا یعقل کتبہ فاعلقہ علیہ۔ (ابوداؤد شریف: ج۲، ص۱۸۷)-
عن انسٍ قال رخص رسول اﷲ ﷺ فی الرقیہ من العین والحمۃ النملۃ۔ (رواہ مسلم)-
عن عائشۃؓ قالت أمر النبی ﷺ أن یسترقی من العین متفق علیہ۔ (مشکوٰۃ: ص۳۸۸)-
عن عبد اﷲ بن مسعود قال قال رسول اﷲ ﷺ علیکم بالشفائین الغسل والقرآن رواہ ابن ماجہ والبیہقی فی شعب الایمان۔ (ص۳۹۱) واﷲ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58857کی تصدیق کریں
0     2048
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات