ارتداد

تعویذات میں ’’یَا بَدُوْحُ‘‘ جیسے الفاظ لکھوانا

فتوی نمبر :
58913
| تاریخ :
1995-11-05
عقائد / ایمان و کفر / ارتداد

تعویذات میں ’’یَا بَدُوْحُ‘‘ جیسے الفاظ لکھوانا

کیا فرماتے ہیں علماء کرام ومفتیانِ عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ شوہر کو مائل کرنے کیلئے عاملوں سے تعویذات لکھوانا جبکہ ان تعویذات میں ’’یَا بَدُوْحُ‘‘ جیسے الفاظ لکھے جاتے ہیں اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اس لفظ کے معنی کیا ہیں؟ اور اس قسم کے الفاظ تعویذات میں استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟ از روئے شریعت کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر کو مائل کرنے کیلئے عاملوں سے تعویذ لکھوانے سے غرض اگر شوہر کو مسلوب الاختیار کرنا ہو تو اس کو فقہاءِ امت نے ناجائز قرار دیا ہے اور عاملوں سے ایسے تعویذ لکھوانا جس کے الفاظ شرکیہ یا موہمِ شرک ہوں ،سخت ناجائز ہے۔
سوال میں مذکور لفظ ’’یَا بَدُوْحُ‘‘ یہ عربی زبان کا لفظ نہیں بلکہ عبرانی زبان میں اللہ تعالیٰ کا نام ہے اور اگر عربی زبان قرار دیا جاوے تو اس کے معنی "عاجز کرنے والا "کے ہیں، بہر صورت جب یہ خدا کا نام ہوا تو ایسے الفاظ کو تعویذ میں استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال في الخانية امرأة تصنع آيات التعويذ ليحبها زوجها بعد ما كان يبغضها ذكر في الجامع الصغير أن ذلك حرام ولا يحل اه
وذكر ابن وهبان في توجيهه أنه ضرب من السحر والسحر حرام اه ط
ومقتضاه أنه ليس مجرد كتابة آيات بل فيه شيء زائد
قال الزيلعي وعن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه أنه قال سمعت رسول الله يقول إن الرقى والتمائم والتولة شرك رواه أبو داود وابن ماجه
والتولة أي بوزن عنبة ضرب من السحر
قال الأصمعي هو تحبيب المرأة إلى زوجها
وعن عروة بن مالك رضي الله عنه أنه قال كنا في الجاهلية نرقى فقلنا يا رسول الله كيف ترى في ذلك فقال عرضوا علي رقاكم لا بأس بالرقى ما لم يكن فيها شرك رواه مسلم وأبو داود اه
وتمامه فيه
وقدمنا شيئا من ذلك قبيل فصل النظر وبه اندفع تنظير ابن الشحنة في كون التعويذ ضربا من السحر ( 6 ص 429 )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 58913کی تصدیق کریں
0     4313
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا ہرمرتدواجب القتل ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • مرتد ہونے کی وجہ سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   ارتداد 0
  • رزق میں برکت کا وظیفہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • مرتد عورت کے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • شادی اور نکاح کیلۓ اسلام قبول کرکے کفر اختیار کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ ترقئی کاروبار

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اسلام چھوڑ کر عیسائیت قبول کرنے والے کی سزا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • دعا میں درود شریف کو حمد وثناء پر مقدم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ، دم، درود وغیرہ کا احادیثِ مبارکہ سے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • ذکر و اذکار کی مجلسیں قائم کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • بائیں ہاتھ پر تسبیحات کرنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود تاج پڑہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • تعویذ کی شرعی حیثیت اسلام میں

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • وظیفہ براۓ مرض بال خورہ

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • اذکار و اوراد میں گنتی کیلۓ کجھور کی گھٹلیوں کا استعمال

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • مرتد اورگستاخِ رسول کی سزا کیا ہے؟

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • فرض نماز کے بعد کلمہ طبیہ باآواز بلند پڑھنا

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • غیر مسلم سے منتر پڑھواکر دم کروانا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • درود و سلام سے کیا مراد ہے جس کا قرآن میں اللہ تعالی نے حکم دیا ہے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • عیسائیت اختیار کرنے کے بعد دو بارہ اسلام کی طرف آنا

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • نجومی کو ہاتھ دکھانے اور قسمت وغیرہ کے پوچھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   ارتداد 1
  • عملیات سے علاج کا حکم

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • جنات کی حقیقت اور ان کا جسمِ انسانی میں حلول

    یونیکوڈ   ارتداد 0
  • استخارہ کون کرے اور کیسے کرے

    یونیکوڈ   ارتداد 0
Related Topics متعلقه موضوعات