اجرت و کرایہ داری

مدتِ اجارہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ معاملے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
48555
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

مدتِ اجارہ ختم ہونے کے بعد دوبارہ معاملے کی شرعی حیثیت

دو دوستوں نے مل کر ایک زرعی زمین ٹھیکے پر لی،3سال کیلئے،%50 سرمایہ دونوں نے لگایا،ایک نے صرف پیسے لگائے،دوسرا اس میں محنت بھی کرتا تھا، تومنافع40۔60کے حساب سے رکھا،جس سے زمین لی گئی ہے،اس کے علم میں یہ نہیں کہ دو دوستوں نے مجھ سے مل کر زمین لی ہے،وہ یہ جانتا ہے کہ میرا ایگریمنٹ صرف ایک آدمی سے ہے،اب زمین کا مالک ٹھیکہ ایک سال کیلئے مزید بڑھانا چاہتا ہے،نئے شرائط کے ساتھ،کچھ رقم بڑھا کر، تو جن دو دوستوں نے مل کرپہلے یہ ٹھیکہ لیا تھا،ایک ان میں سے یہ چاہتا ہے کہ اب وہ یہ ٹھیکہ اکیلے لے لے،بغیر کسی شرکت کے،توکیا یہ اس کیلئے جائز ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں تین سال مکمل ہونے پر مالکِ زمین اور کرایہ دار کے درمیان زمین کی کرایہ داری کا معاملہ ختم ہوجائے گا،چنانچہ اس کے ساتھ مذکور دونوں دوستوں کے درمیان ٹھیکہ داری کے معاملے میں شرکت بھی ختم ہوجائے گی،اس کے بعد مالکِ زمین کو ان میں سے کسی ایک کے ساتھ کرایہ داری کا معاملہ کرنے کا مکمل اختیار ہوگا،چنانچہ باہمی رضامندی سے جس کے ساتھ بھی معاملہ طے ہوجائے، تو ایسی صورت میں دوسرے کو اعتراض کا یا دعوی کا شرعاً کوئی حق نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: وشرطها كون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة اھ(ج6/ص5)۔
وفیه ایضاً: باب الإجارة الفاسدة (الفاسد) من العقود (ما كان مشروعا بأصله دون وصفه، والباطل ما ليس مشروعا أصلا) لا بأصله ولا بوصفه (وحكم الأول) وهو الفاسد (وجوب أجر المثل بالاستعمال) لو المسمى معلوما ابن كمال (الیٰ قوله) (تفسد الإجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) اھ(46/6)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48555کی تصدیق کریں
0     859
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات