قرآن شریف میں ہے، جس کا مفہوم ہے کہ یہ نبی مسلمانوں کا ان کی جان سے زیادہ مالک ہیں، یا قریب ہے، سورۂ احزاب آیت نمبر شاید ۶ ہے ، اس بارے میں مستند تفسیر کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔ مہربانی ہوگی۔
سوال میں جس آیت کی طرف اشارہ ہے ،وہ بمع ترجمہ و تفسیر ذیل میں درج کی جارہی ہے۔
{النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ } [الأحزاب: 6]
ترجمہ : نبی کو لگاؤ ہے ایمان والوں سے زیادہ ان کی جانوں سے ۔ خلاصۂ تفسیر: نبی صلی اللہ علیہ وسلم مؤمنین کے ساتھ تو ان کے نفس اور ذات سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں، کیونکہ انسان کا نفس تو کبھی اس کو نفع پہنچاتا ہے، کبھی نقصان، کیونکہ اگر نفس اچھا ہے
اور اچھے کاموں کی طرف چلتا ہے تو نفع ہے ، اور برے کاموں کی طرف چلنے لگے تو اپنا نفس ہی اپنے لئے مصیبت بن جاتا ہے، بخلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم نفع ہی نفع اور خیر ہی خیر ہے۔ اور اپنا نفس اگر اچھا بھی ہو اور نیکی ہی کی طرف چلتا ہو پھر بھی اس کا نفع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نفع کی برابر نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اپنے نفس کو تو خیر وشر اور مصلحت و مضرت میں مغالطہ بھی ہو سکتا ہے ، اور اس کو مصالح و مضار کا پورا علم بھی نہیں، بخلاف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ آپ کی تعلیمات میں کسی مغالطہ کا خطرہ نہیں۔ اور جب نفع رسانی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جان اور ہمارے نفس سے بھی زیادہ ہیں تو ان کا حق ہم پر ہماری جان سے زیادہ ہے۔ اور وہ حق یہی ہے کہ آپ کی ہر کام میں اطاعت کریں اور آپ کی تعظیم و تکریم تمام مخلوقات سے زیادہ کریں ۔ (معارف القرآن - مفتی شفیع )
جبکہ اس کا وہ معنی جو سائل نے ذکر کیا غلط اور خلاف تحقیق ہے قرآنی آیات کے تحقیق میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔
آیت تطہیر کن مبارک ہستیوں کے بارے میں نازل ہوئی؟ اور اہل بیت میں شامل افراد
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0سورۃ مائدہ کی آیت نمبر ۴۴ اور ۶۳ میں ’’احبار‘‘ اور ربانییون‘‘ سے کیا مراد ہے؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ولی کی اجازت کے بغیر نکاح سے متعلق آیت قرآنی اور حدیث میں تعارض کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہفتہ کے دن شکار سے مطلق علیحدہ رہنے والی تیسری جماعت کے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’قوّامون‘‘ کا ترجمہ ’’حاکم‘‘ سے کرنا -اسلام میں مرد و عورت کی برابری کا تصور
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0ہاروت و ماورت نامی فرشتوں کو اللہ نے مخصوص کام کیلئے زمین پر مبعوث فرمایا
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0’’الولد للفراش‘‘ اور ’’وَجَعَلْنا مِنَ الْماءِ کلَّ شَیءٍ حَیّ‘‘ میں ظاہری تعارض اور اس کا دفعیہ
یونیکوڈ آیات کی تفسیر و تشریح 0