خرید و فروخت

سونا چاندی کو ادھار پرلینے دینے کاشر عی حکم

فتوی نمبر :
17505
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

سونا چاندی کو ادھار پرلینے دینے کاشر عی حکم

میں نے 2008 میں ایک مکان خریدا، میرے پاس کچھ پیسے کم پڑے،میں نے اپنے بڑے بھائی سے قرض کی درخواست کی، بھائی نے اپنا پلاٹ فروخت کر کے مجھے ایک لاکھ نقد دیئے ،اور کچھ سونا دیا،میں نے وہ سونا تقریباً چھیالیس ہزار پانچ سو کا فروخت کر کے اپنی ضرورت پوری کرلی ، لیکن بھائی سے یہ بات طے ہوئی کہ جب واپس کرونگا ،تو ایک لاکھ نقد واپس کرونگا، اور سونا جتنے وزن کا اتنا دونگا، 2008 میں ایک تولہ سونے کی قیمت بائیس ہزار تھی ،اور اب چونسٹھ ہزار ہے، اب میں نے وہ ایک لاکھ نقد رقم تو واپس کر دی ہے، لیکن اسی وزن کا سونا ابھی ایک لاکھ تیس ہزار کا ہے، بھائی مجھ سے سونے کے بدلے میں نقدر قم مانگ رہے ہیں ۔ اور میں بھی رقم دینے کے لیے راضی ہو گیا ہوں، کیا سونا ادھار دینا جائز ہے ؟ تو کتنے عرصے کے لیے ؟ ہماری یہ لین دین جائز ہے ؟ میں نے ایک عالم سے سنا ہے کہ سونا ادھار دینا جائز نہیں ہے ، کیونکہ اس کی قیمت بڑھتی رہتی ہے، براہ کرم احادیث کی روشنی میں میری رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سونےیا چاندی کو ادھار پر دینا،لینا دونوں جائز ہے، لہذا سائل نے جتنا سونا 2008 ء میں اپنے بھائی سے ادھار لیا تھا اب اتنا ہی سونا اس پر واپس کرنا لازم ہے، تاہم اگر فریقین اس کی قیمت دینے پر رضامند ہوں ، تو ایسا کرنے کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: (فيصح استقراض الدراهم والدنانير وكذا) كل (ما يكال أو يوزن أو يعد متقاربا فصح استقراض جوز وبيض) اھ (5/ 162)۔
وفيه ايضا: لأن الدين ليس بمال بل وصف في الذمة لا يتصور قبضه حقيقة اھ (3/ 848)۔
وفى حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله بل وصف للذمة إلخ) ولهذا قيل إن الديون تقضى بأمثالها على معنى أن المقبوض مضمون على القابض لأن قبضه بنفسه على وجه التملك ولرب الدين على المدين مثله، فالتقى الدينان قصاصا وتمامه في البحر. اھ (3/ 848) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ضیاء الرحمن عمر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 17505کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات