خرید و فروخت

ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

فتوی نمبر :
67837
| تاریخ :
2023-09-21
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
پوچھنا یہ ہے کہ میں نے ایک لیپ ٹاپ 10 ماہ کی مدت پر قسط ( اصل قیمت 68 ہزار ، قسط کے 35 فیصد ملاکر) 91800میں خریدا ہے، جس کی مدت ابھی تک مکمل نہیں ہے , (صرف ایک مہینہ گزرا ہے) اب میں نے سوچا کہ اس قسط والے کے سارے پیسے اسے یکجا نقد دوں ، مگر قسط والے رقم سے کچھ کم کرکے مثلا 91800 کے بجائے 81000 دوں ، تو یہ کیسا ہے؟ (اس میں معاملہ نقد لین دین کرکے 10ہزار فائدے کی رقم سے کاٹا جارہا ہے) شروع میں اس طرح کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی تھی ، مگر ابھی میرے لۓ اسے یکجا اور کم دینے میں سہولت ہے. بینو ا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے قسطوں پر معاملہ فائنل کرکے ، دس مہینے کی ادھار پر لیپ ٹاپ خریدلیاہے ، تو اب سائل کے ذمہ معاملہ کے وقت طے شدہ قیمت مبلغ 91800 روپے کی ادائیگی شرعا لازم اور ضروری ہے ، اور اب یکمشت رقم ادا کرنے کی صورت میں اس کی قیمت میں کمی کرنا شرعاًجائز نہیں ، البتہ اگر فروخت کرنے والا(بائع) سائل کا وقت سے پہلے رقم ادا کرنے پر غیرمشروط طورپر ، اپنی مرضی وخوشی سے اس میں سے کچھ رقم کم کرنا چاہے ، تو اسے اختیار ہے، تاہم ایسا کرنا ان پر لازم اور ضروری نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الهداية : "قال و لو كانت له ألف مؤجلة فصالحه على خمسمائة حالة لم يجز لأن المعجل خير من المؤجل و هو غير مستحق بالعقد فيكون بإزاء ما حطه عنه و ذلك اعتياض عن الأجل و هو حرام"(باب الصلح فى الدين ، 3/197)۔
شرح المجلة لسليم رستم باز : " حط البائع مقدارا من الثمن المسمى بعد العقد صحيح و معتبر" (المادة: 256 ، ص: 133)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67837کی تصدیق کریں
0     2449
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات