خالص سونا خرید کر رکھنا کہ جب مہنگا ہو گا تو بیچ کر نفع کمائیں گے جائز ہے یا نہیں ۔ اگر میں سنار کو مکمل رقم ادا کروں اور اس کے عوض سونا خرید کر اسی کے پاس امانت رکھوا دوں اور کہوں کہ جب میں آپ کو بولونگا تو بیچ کر میری رقم اپنے پاس امانت جمع کر لینا میں جب آؤنگا تو آپ سے وصول کر لونگا کیا یہ طریقہ جائز ہے یا نہیں ۔ اور کس طریقے اور کن شرائط پر یہ لین دین جائز ہو گا
صورت مسئولہ میں سنارکے پا س رقم بطورامانت رقم رکھوانے کے بعد سونے کی خریداری اور ریٹ بڑھ جانے پر فروخت کرنے کی صورت محض زبانی کلامی نہ ہو، بلکہ سنار واقعۃ سائل کی رقم پر سونا خریدکر اپنے پاس بطور امانت رکھ لے، اور سائل بطور اطمینان اس کو دیکھ کر تصدیق بھی کرلے۔ اور بعد میں سونے کے ریٹ بڑھ جانے پر سائل کی اجازت سے اسےفروخت کرکے اصل قیمت بمع نفع سائل کے حوالہ کردے، تو اس طرح معاملہ شرعاجائز اور درست ہے۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1