خرید و فروخت

اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

فتوی نمبر :
46747
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

السلام علیکم
سلام کے بعد عرض ہے کہ میں پراپرٹی کا کام کرنا چاہتا ہوں ، لہذا مجھے شرعی دائرے میں کچھ نکات تیار کر کے دیدیں کہ میں ان کو اپنے آفس میں لگاؤں ، مکان خرید نے اور بیچنے والو سے کہوں کہ اگر ان نکات پر اپنا مکان خرید نا یا بیچنا چاہتے ہو تو میں اپنی کوشش کر لوں گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جس طرح مالی سرمایہ لگا کر کار و بار کرنا جائز ہے، اسی طرح کسی جائز کام میں اپنی سروسز (خدمات) فراہم کر کے اس پر اجرت لینا بھی جائز ہے، لہذا اسٹیٹ ایجنسی (یعنی جائیداد و زمین کی خرید وفروخت) کا کام کرنا جائز ہے، اور اس پر کمیشن (اجرت) لینا درج ذیل شرائط کے ساتھ جائز ہے :
۱۔ جس کام کے عوض کمیشن لیا جار ہا ہو ، وہ کام فی نفسہ جائز ہو۔
۲۔ وہ کام بھی متعین ہو۔
۳۔ ایجنٹ پراپرٹی کی خرید و فروخت واقعۃً فراہم کرے۔
۴۔ جس معاملہ میں کمیشن لیا جار ہا ہو، اس میں اسٹیٹ ایجنٹ کی حیثیت محض بروکر کی ہو ، خریدار یا فروخت کنندہ کی نہ ہو۔
۵۔ کمیشن (اجرت) جانبین کے درمیان باہمی رضامندی کے ساتھ ، بلا کسی ابہام کے پہلے سے طے ہونی چاہئیے (خواہ وہ متعین مقدار کی صورت میں ہو یا کل مالیت کے فیصدی تناسب کی صورت میں)۔
۶۔ متعاقدین کے درمیان ڈیل فائنل نہ ہونے کی صورت میں بیعانہ کی رقم مالک کو واپس دیدی جائے۔
۷۔ اور اگر خرید و فروخت کا معاملہ ادھار پر ہو تو کسی قسط کی تاخیر کی صورت میں مالی جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔
۸۔ پلاٹوں کی خرید و فروخت کی صورت میں صرف فائل کی خرید و فروخت نہ ہو، بلکہ سوسائٹی وغیرہ کی جگہ اور پلاٹ کی پیمائش کا تعین بھی ضروری ہے۔
مذکورہ بالا شرائط کا لحاظ کرتے ہوئے " اسٹیٹ ایجنسی " کا کاروبار کرنا جائز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): قال في البزازية: إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل اھ (6/ 47)
وفيه أیضا: قال في التتارخانية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. و في الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز، فجوزوه لحاجة الناس إليه (6/ 63)
و في الفتاوى الهندية: و في الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن من كل عشرة دنانير كذا فذلك حرام عليهم كذا في الذخيرة اھ (4/ 450)
و في المبسوط للسرخسي: والسمسار اسم لمن يعمل للغير بالأجر بيعا وشراء ومقصوده من إيراد الحديث بيان جواز ذلك ولهذا بين في الباب طريق الجواز اھ (15/ 209)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد البصیر عزیز عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46747کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات