خرید و فروخت

قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

فتوی نمبر :
73475
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مزاج بخیر!
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ قادیانیوں کی ایک کمپنی، جس کا نام " مشموم " ہے اور یہ کمپنی " اسلام آباد انڈسٹریل اسٹیٹ حطار" میں واقع ہے، یہ کمپنی مختلف چیزیں تیار کر کے سیل کرتی ہے مثلاً مشموم منرل واٹر،مشموم جوس،مشموم اچار، مشموم کسٹرڈ، مشموم جیم، مشموم آئل ،مشموم کیچپ، اور مشموم اسپغول وغیرہ۔
دریافت امر یہ ہے کہ کیا اس کمپنی کی اشیاء خریدنا اور ان کا استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ اس کمپنی کے تمام تر پرافٹ کو حضور ﷺ کی ختمِ نبوت کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے اور ختمِ نبوت و اسلام کے خلاف کتب و رسائل اور لٹریچر چھاپنے اور اس کی تقسیم پر خرچ کیا جاتا ہے اور قادیانیت کا پرچار کر کے حضور ﷺ کی توہین کا ارتکاب کیا جاتا ہے، تو کہیں ہم مسلمان ان سے خرید و فروخت کر کے اور ان کے ساتھ لین دین کر کے حضور ﷺ کی توہین کے مرتکب تو نہیں ہورہے؟
براہِ کرم جواب عنایت فرما کرتشفی فرمائیں، تاکہ ہم بھی بچ سکیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کرسکیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

" مشموم کمپنی‘‘ کی مصنوعات کی آمدنی کا بہت بڑا حصہ مرزائیت کی تبلیغ اور مسلمانوں کو مرتد بنانے اور اسلام و مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچانے میں صرف ہوتا ہے ، اس کے علاوہ ’’مشموم کمپنی‘‘ مرزائیوں کو سالانہ لاکھوں روپیہ مرزائیت کی نشر و اشاعت کے لئے دیتی ہے ، اس لئے ’’مشموم ‘‘ کی مصنوعات میں سے کسی بھی چیز کا خریدنا، بیچنا اور کھانے پینے وغیرہ میں استعمال کرنا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں اور جو ان ساری باتوں کو جانتے ہوئے ان کی مصنوعات کو استعمال کرتا ہے ، وہ مرزائیت کی تبلیغ میں تعاون کی وجہ سے بہت سخت گناہ گار ہو رہا ہے، اس پر لازم ہے کہ اپنے اس ناجائز تعاون سے مکمل احتراز کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ:﴿لَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدة: 2)۔
و في ٲحکام القرآن للجصاص : و في هذه الآیة دلالة علی أنه لاتجوز الاستعانة بأهل الذمة في أمور المسلمین من العمالات والکتبة اھ(2/74)۔
و فيه أیضاً : قال الله تعالى: ﴿و إذا رأيت الذين يخوضون في آياتنا فأعرض عنهم﴾۔ الآية(إلی قوله) و هذا يدل على أن علينا ترك مجالسة الملحدين و سائر الكفار عند إظهارهم الكفر و الشرك و ما لا يجوز على الله تعالى إذا لم يمكننا إنكاره و كنا في تقية من تغييره باليد أو اللسان اھـ (۲/۲۷۰)۔
و فی تفسير روح المعاني : و حكى الكواشي عن سهل أنه قال : من صحح إيمانه و أخلص توحيده فإنه لا يأنس إلى مبتدع و لا يجالسه و لا يؤاكله و لا يشاربه و لا يصاحبه و يظهر له من نفسه العداوة و البغضاء ، و من داهن مبتدعا سلبه الله تعالى حلاوة السنن ، و من تحبب إلى مبتدع يطلب عز الدنيا أو عرضا منها أذله الله تعالى بذلك العز و أفقره بذلك الغنى الخ(ج14 ص229 دار الكتب العلمية بيروت)۔
و فی تکملة فتح الملھم : و الذي یتخلص من مجموع الروایات أنّ الأمر في الاستعانة بالمشرکین موکول إلی مصلحة الإسلام و المسلمین ، فإن کان یؤمن علیهم من الفساد ، و کان في الاستعانة بهم مصلحة فلا بأس بذلك إن شاء اللہ إذا کان حکم الإسلام هو الظاهر ، و یکون الکفار تبعًا للمسلمین ، و إن کان للمسلمین عنهم غنی أو کانوا هم القادة و المسلمون تبعًالهم أو یخاف منهم الفساد فلایجوز الاستعانة بهم اھ(3/249)۔
و في مرقاة المفاتيح : قال : و أجمع العلماء على أن من خاف من مكالمة أحد و صلته ما يفسد عليه دينه أو يدخل مضرة في دنياه يجوز له مجانبته و بعده ، و رب صرم جميل خير من مخالطة تؤذيه . و في النهاية : يريد به الهجر ضد الوصل ، يعني فيما يكون بين المسلمين من عتب و موجدة ، أو تقصير يقع في حقوق العشرة و الصحبة دون ما كان من ذلك في جانب الدين ، فإن هجرة أهل الأهواء و البدع واجبة على مر الأوقات ما لم يظهر منه التوبة و الرجوع إلى الحق اھ(ج8 ص3147 دار الفكر، بيروت)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73475کی تصدیق کریں
0     904
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات