السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
حضرت عرض یہ کرنی تھی کہ میں نے علی ایکسپریس چائنہ ( آن لائن ویب سائٹ) سے شوز آرڈر کیے تھے، 12 مارچ 2021 کو، جو ان کے اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق مجھے 18 جون تک مل جانے تھے ، مجھے جب شوز نہیں ملے تو میں نے علی ایکسپریس میں کمپلین کر دی اور انہوں نے اماؤنٹ ری فنڈ کر دیا، ری فنڈ ملنے سے پہلے جب میں نے پارسل ٹریک کیا تو مجھے پتہ چلا کہ پاکستان پوسٹ کے مطابق اپریل 2021 میں وہ میرے پڑوسی نے ریسیو کیا ہے، جب میں نے پڑوسی سے پوچھا تو انہوں نے انکار کر دیا کہ کوئی پارسل ریسیو نہیں ہوا، معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں ری فنڈ کی اماؤنٹ میرے لئے جائز ہے یا نہیں جبکہ پارسل مجھے ریسیو نہیں ہوا، مگر پڑوسی کی ریسیونگ موجود ہے؟
پارسل مطلوبہ ایڈریس پر پہنچانا چونکہ کمپنی کی ذمہ داری تھی، جس میں اس سے غلطی ہوئی ہے، لہذا اگر سائل کو اس کا مطلوبہ سامان موصول نہ ہوا ہو تو ایسی صورت میں اس کے لئے کمپنی سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے ، البتہ اگر سائل کے پڑوسی نے واقعۃً وہ پارسل وصول کر لیا ہو تو اس کے لئے ان جوتوں کا استعمال شرعاً جائز نہیں، بلکہ اس کے ذمہ لازم ہے کہ وہ مطلوبہ سامان سائل کے حوالہ کر دے اور اگر اس نے حوالہ کر دیا تو ایسی صورت میں سائل کے ذمہ کمپنی کو قیمت کی ادائیگی لازم ہو گی۔
كما في الفتاوى الهندية: ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها كذا في شرح الطحاوي اھ (4/ 413)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1