پشاو ر میں کچھ چیزیں جیسے ٹی وی اور الیکٹرانکس سستی ملتی ہیں، اسمگل ہوکر آتی ہیں، یہ سب بڑی بڑی مارکیٹس کے اندر موجود ہیں، اور چھپ کر بھی نہیں بکتیں، کیا یہ سستی چیزیں لینا حرام ہیں؟
اسمگل شدہ مملوکہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا جائز اور اس کی آمدن حلال ہے، مگر اس طرح نان ڈیوٹی پیڈ اشیاء کی خرید و فروخت ملکی قوانین کے خلاف ہے اس لئے اپنی عزت وآبرو کو داؤ پر لگاکر ایسا کرنا درست نہیں، اس سے احتراز چاہئے۔
فی الشامیۃ: تحت (قولہ وہی ثلاث تکبیرات) ھذا مذہب ابن مسعود (الی قولہ) قال فی العراج لان طاعۃ الامام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ۔ اھ (ج۲، ص۱۷۲)۔
وفی الفقہ الحنفی وادلتہ: والبیع شرعا مبادلۃ المال المتقوم بالمال المتقوم تملیکا وتملّکا بالتراضی۔ اھ (ج۲، ص۱۵)
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1