خرید و فروخت

چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

فتوی نمبر :
40069
| تاریخ :
2020-04-05
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

السلام علیکم کیا فر ماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مارکیٹ کا اصول ہے کہ گندم کے کام میں ایک من پر 2 کلو کاٹتے ہیں مثلا اگر میں کسی زمیندار سے 4 بوری گندم کی لیتا ہوں ہر بوری 40کلو کی ہوتی ہےتو میں 2کلو کاٹتا ہو ں اسکا علم بائع مشتری دونوں کو ہوتاہے اور پیسے بھی 38کلو کے حساب سے دیتا ہوں ایسا کرنا شرعاً کیسا ہے؟؟؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

یہ بات بظاہر محل نظر ہے ،کہ ۴۰کلو والی گندم کی بوری سے دو کلو کم کیوں جاتا ہے؟ اور اگر دو کلو کم ہی کرنا ہو تو پھر اسے ابتداء ہی 38کلو کے حساب سے فروخت کیوں نہیں کیا جاتا؟ تاہم اگر خریدار کو اس چیز کا علم ہو تو زمیندار کیلئے 40کلو کی بوری میں دو کلو کم کر کے فروخت کرنا تو درست ہو گا ،مگر ایسی صورت میں خریدار کیلئے گندم کی بوریاںآگے فروخت کرنے کی صورت میں زبانی یا بوری پر لکھ کر اسکی صراحت ضروری ہوگی ،کہ ان بوریوں میں چالیس کلو کے بجائے اڑ تیس کلو گندم ہے ،تاکہ لوگوں کو دھوکہ نہ ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المسلم : عن ابی ھریرۃ :ان رسول اللہ ﷺ قال: ’’من حمل علینا السلاح فلیس منا، ومن غشنا فلیس منا‘‘(ج۱ص۸۰)۔
وفی البدائع:(ومنھا)ان یکو ن المبیع معلو ماوثمنہ معلوماعلمایمنع من المنازعۃ فان کان احدھما مجھولا جھالۃ مفضیۃ الی المنازعۃ فسد البیع ،وان کان المنازعۃ کانت مانعۃ من التسلیم والتسلیم فلا یحصل مقصود البیع ،واذا لم تکن مفضیۃ الی المناز عۃ لا تمنع من ذلک :فیحصل المقصود اھـ (ج۵ص۱۵۴)۔ واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شبیراحمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40069کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات