خرید و فروخت

دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
68937
| تاریخ :
2023-11-02
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے بھائی کے پاس فٹ پاتھ کی دو دکانیں تھیں ،جس پر میں کام کرتا تھا ،اور اس کو کرایہ دیتا تھا ،پھر اس نے مجھے ایک ڈیڑھ سال پہلے کہا کہ میں یہ دکانیں بیچ رہا ہوں ،تم نے خریدنی ہے تو خرید لو،تو میں نے وہ دکانیں (5000000) روپے کی خریدلی ،اور بات فائنل ہوگئی ،پھر اس نے مجھ سے پیسے مانگے تو میں نے کہا کہ میرے پاس نقد پیسے نہیں ہے ،آپ نے میرے کاروبار والے سلینڈر لینے ہیں تو لے لو ،اس نے مجھ سے (1580490)روپے کی مالیت کے سلینڈر لے لئے ،اور ابھی پندرہ دن پہلے میں نے پھر (1500000) روپے دیے ،اب ٹوٹل ادا کردہ رقم (3080490)روپے ہوگئی ،وقتِ خرید سے اب تک میں اپنے بھائی کو کرایہ دیتا رہا ،اب تیس لاکھ ادائیگی کے بعد بھی کرایہ کا مطالبہ کر رہا ہے ،شرعی طور پر وہ کرایہ کا حقدار ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور دکانیں اگر سائل کے بھائی کی ذاتی ملکیت تھیں ،اور سائل نے پچاس لاکھ روپے کے عوض وہ دکانیں اپنے بھائی سے خرید لی ہوں تو سائل ان دکانوں کا مالک بن چکا ہے ،اب سائل کے ذمہ اپنے بھائی کو فقط دکانوں کی بقیہ قیمت دینا لازم اور ضروری ہے،لہٰذا سائل کے بھائی کیلئے دکانیں فروخت کرنے کے بعد بھی سائل سے کرایہ کے مد میں پیسے وصول کرنا اور اس کا مطالبہ کرنا درست نہیں ،اور دکانوں کی خرید وفروخت کا معاملہ مکمل ہونے کے بعد اب تک اگر سائل کے بھائی نے کرایہ کے مد میں سائل سے رقم وصول کی ہے تو وہ رقم سائل کو واپس کرنا ،یا بقیہ قیمت کی مد میں اسے منہا کرنا لازم اور ضروری ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی صحيح مسلم: عن جابر، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا، و مؤكله، و كاتبه، و شاهديه»، و قال: «هم سواء»(3/ 1219)۔
و فی الہندیہ : و أما حكمه فثبوت الملك في المبيع للمشتري و في الثمن للبائع إذا كان البيع باتا و إن كان موقوفا فثبوت الملك فيهما عندالإجازة كذا في محيط السرخسي اھ(3/3)۔
و فی الدر المختار : و في الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن .اھ(5/166)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68937کی تصدیق کریں
0     1413
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات