عاریت پر دی ہوئی زمین کو اگر کوئی بیچ دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
عاریت پردی ہوئی زمین اگر عاریت پردینے والے (یعنی زمین کے مالک ) نے فروخت کی ہو تو چونکہ زمین اس کی ملکیت ہے، لہذا اسکے لئے زمین فروخت کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، البتہ اگر اس نے مخصوص مدّت تک کسی شخص کو عاریت پر یہ زمین دی ہو تو بلاکسی عذرکے , وقتِ مقررہ سے قبل اس سے زمین لیکر فروخت کردینا وعدہ خلافی کی وجہ سے مکروہ عمل ہے ،تاہم زمین کی فروختگی بہر حال درست ہوگی۔
کما فی ردالمحتار : (قوله : و لو مؤقتة) و لكن يكره قبل تمام الوقت ؛ لأن فيه خلف الوعد ابن كمال . أقول : من هنا تعلم أن خلف الوعد مكروه لا حرام ، و في الذخيرة : يكره تنزيها ؛ لأنه خلف الوعد و يستحب الوفاء بالعهد سائحاني(5/578)۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1