جناب مفتی صاحب! قسطوں پر کچھ خریدنا سود ہے یا نہیں؟
نقد کے مقابلہ میں کوئی چیز زیادہ قیمت کے ساتھ خریدنا اور بیچنا سود نہیں ہے، بلکہ درج ذیل شرائط کے ساتھ اگر قسطوں کا معاملہ کیا جائے، یہ شرعا بھی جائز اور درست ہے۔
(۱) :پہلی شرط یہ ہے کہ مجلس عقد میں ہیں یہ طے کر لیا جائے کہ یہ معاملہ ادھار اور قسطوں پر ہو گا۔
(۲): ہر قسط کی مالیت طے کر لی جائے ۔
(۳): یہ بھی طے کر لیا جائے کہ کل کتنی اقساط ہونگی۔
(۴): کسی قسط کی تاخیر کی وجہ سے کوئی جرمانہ وغیرہ بھی مشروط نہ ہو۔
رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا
یونیکوڈ خرید و فروخت 1