خرید و فروخت

شیعہ کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کا معاملہ کرنا

فتوی نمبر :
94866
| تاریخ :
2026-05-03
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

شیعہ کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کا معاملہ کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا اہلِ تشیُّع سے کوئی بھی چیز مثلاً زمین خریدنا یا ایگریکلچر فارم خریدنا یا انکے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات رکھنا کیسا ہے ؟جائز ہے یا نا جائز ہے یا حرام ہے؟کیونکہ وہ صحابہ کرام کے بھی اور کل کی ڈیٹ میں نعوذباللہ انہوں نے اپنا قرآن بھی منظرعام پر لے کے آئیں ہیں۔قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح رہے کہ مالی معاملات (جیسے خرید و فروخت و کرایہ داری وغیرہ )کی صحت کے لئے عاقدین( لین دین کرنے والوں )کا مسلمان یا صحیح العقیدہ ہونا شرعاً شرط اور ضروری نہیں بلکہ کفار اور بد عقیدہ لوگوں کے ساتھ بھی اگر شرعی ضابطوں کے مطابق خرید و فروخت کی جائے تو یہ بھی جائز اور درست ہے۔ البتہ ایسے لوگوں کے ساتھ قلبی تعلق ،دوستانہ انداز سےمیل جول اور غمی خوشی یا ان کے مذہبی تقریبات میں شرکت کرنا جائز نہیں۔ اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تبارک و تعالی: یا أيها الذين آمنوا لا تتخذوا عدوي وعدوكم أولياء الآیۃ
و فی تفسیر القرطبی تحت الآیۃ: الثانية- السورة أصل في النهي عن مولاة الكفار. وقد مضى ذلك في غير موضع «1». من ذلك قوله تعالى: لا يتخذ المؤمنون الكافرين أولياء من دون المؤمنين [آل عمران 28]. يا أيها الذين آمنوا لا تتخذوا بطانة من دونكم [آل عمران: 118]. يا أيها الذين آمنوا لا تتخذوا اليهود والنصارى أولياء [المائدة: 51]. ومثله كثير. الخ (ج:18 ص52 ط: دار الکتب المصریۃ۔القاھرۃ)۔
و قال تعالی: لا تجد قوما يؤمنون بالله واليوم الآخر يوادون من حاد الله ورسوله ولو كانوا آباءهم أو أبناءهم أو إخوانهم أو عشيرتهم الآیۃ( سورة المجادلة آية 22)
و فی تفسير روح المعاني تحت الآیۃ: و حكى الكواشي عن سهل أنه قال : من صحح إيمانه و أخلص توحيده فإنه لا يأنس إلى مبتدع و لا يجالسه و لا يؤاكله و لا يشاربه و لا يصاحبه و يظهر له من نفسه العداوة و البغضاء ، و من داهن مبتدعا سلبه الله تعالى حلاوة السنن ، و من تحبب إلى مبتدع يطلب عز الدنيا أو عرضا منها أذله الله تعالى بذلك العز و أفقره بذلك الغنى الخ(ج14 ص229 دار الكتب العلمية بيروت)۔
و فی صحيح مسلم: عن عائشة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌اشترى ‌من ‌يهودي طعاما إلى أجل ورهنه درعا له من حديد .(ج:5 ص:55 رقم الحديث:126-(1603) ط: دار طوق النجاة )۔
و فی الفتاوی الہندیہ: لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في السراجية الخ(کتاب الکراہیۃ الباب الخامس عشر فی اہل الذمۃ ج:5ص:346 ط: دارالفکر)۔
و فیھا ایضاً: أما شركة العنان فهي أن يشترك اثنان في نوع من التجارات بر أو طعام۔۔۔فتجوز هذه الشركة بين الرجال والنساء۔۔۔۔والمسلم والكافر، كذا في فتاوى قاضي خان الخ (کتاب الشرکۃ ج:2 ص:319 ط: دار الفکر)۔
و فیھا ایضاً: من أسلم من أهل الخراج أخذ منه الخراج على حاله، ويجوز أن يشتري المسلم أرض الخراج من الذمي، ويؤخذ منه الخراج كذا في الهداية. الخ (کتاب السیر الباب السابع فی العشر و الخراج ج:2 ص:240 ط: دار الفکر)۔
و فیھا ایضاً: لا ‌بأس ‌بأن ‌يكون ‌بين ‌المسلم ‌والذمي ‌معاملة ‌إذا ‌كان ‌مما ‌لا ‌بد ‌منه ‌كذا ‌في ‌السراجية الخ (کتاب الکراھیۃ الباب الخامس عشر فی الکسب ج:5 ص:348 ط:دارالفكر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 94866کی تصدیق کریں
0     8
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات