خرید و فروخت

ادھار مال فروخت کرنے صورت میں اس کی قیمت بڑھانے کا حکم

فتوی نمبر :
86774
| تاریخ :
2025-09-26
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ادھار مال فروخت کرنے صورت میں اس کی قیمت بڑھانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ایک سوال کا جواب درکار ہے کہ اگر ایک دکاندار کاروبار کرتا ہے ،زرعی اجناس ادویات اور کھاد وغیرہ بیچتا ہے ۔ نقد کھاد کی بوری اگر وہ چار ہزار روپے کی بیچتا ہے ،مگر کسان کہتا ہے کہ میں اس وقت پیمنٹ کرنے کے قابل نہیں ہوں ،آپ مجھ سے پیمنٹ لیٹ لے لیجئے گا ،جب میری فصل تیار ہو جائے گی، تو آپ مجھ سے اس وقت پیسے لے لیجئے گا، تو دکاندار اسے کہتا ہے کہ ٹھیک ہے اس وقت جو بوری 4 ہزار روپے کی ہے تو جب آپ کی فصل تیار ہوگی تو اس وقت بوری 5 ہزار روپے کی ملے گی یا پھر اسے ایک پرسنٹیج بتا دیتا ہے کہ جناب تب ہم ساڑھے 12 پرسنٹ کے حساب سے قیمت آپ سے زیادہ لیں گے۔یعنی اگر آپ اس وقت نقد نہیں خرید سکتے تو ہم آپ کو وقت کی سہولت دیتے ہیں آپ ہمیں اس سہولت کے بدلے میں پیسے کی سہولت دیں ہماری چار ہزار کی بوری آپ تب 5 ہزار میں خریدیں اگر آپ کو منظور ہے تو آپ خرید لیں نہیں منظور تو نہ خریدیں یعنی اس پر زبردستی کوئی نہیں ہے اس کی کسی مجبوری کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جائے گا ۔ایسا کرنا شرعی لحاظ سے جائز ہے یا ناجائز ہے؟ اس بارے میں آپ کی رائے درکار ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت ِ مسئولہ میں اگر خریدار اور تاجر کے درمیان عقد کرتے وقت ادھار قیمت کی ادائیگی پر فی بوری ایک قیمت متعین کردی جائے ، اس طور پر کہ مقرر وقت پر ادائیگی میں دیر سویر ہونے کی وجہ سے قیمت میں کمی بیشی نہ ہوگی ، بلکہ متعین مقدار میں طے شدہ رقم ( مثلاً 500 ، 600 وغیرہ ) کی ادائیگی ہی ہوگی ، تو یہ معاملہ شرعا بھی جائز اور درست ہوگا ۔
تاہم اگر فریقین کے درمیا ن ادھار خریداری کی صورت میں قیمت کا تعین فیصدی اعتبار سے ہو ، اس طور پر کہ وقت کے کم ہونے یا بڑھ جانے کی صورت میں ردوبدل کی جائے گی ، تو اس طرح معاملہ کرنا شرعا جائز نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایة: قال: "‌ويجوز ‌البيع ‌بثمن ‌حال ومؤجل إذا كان الأجل معلوما" لإطلاق قوله تعالى: {وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا} [البقرة:275] وعنه عليه الصلاة والسلام "أنه اشترى من يهودي طعاما إلى أجل معلوم ورهنه درعه". ولا بد أن يكون الأجل معلوما؛ لأن الجهالة فيه مانعة من التسليم الواجب بالعقد، فهذا يطالبه به في قريب المدة، وهذا يسلمه في بعيدها الخ (کتاب البیوع ج: 3 ص:24 ناشر: دار احياء التراث العربي)
وفی بحوث فی قضایا فقہیة معاصرة: ومن هنا ینشأ السوال: هل یجوز أن یکون الثمن المؤجل أکثر من الثمن الحال؟.وقد تکلم الفقهاء فی هذه المسألة قدیما و حدیثاً؛(الی قوله)أما الأیمة الأربعة وجمهور الفقهاء والمحدثین، فقد أجازوا البیع المؤجل بأکثر من سعر النقد، بشرط أن یبت العاقدان بأنه بیع مؤجل بأجل معلوم، وبثمن متفق علیه عند العقد، فأما إذا قال البائع: أبیعك نقداً بکذا ونسیئة بکذا، وافترقا علی ذٰلك، دون أن یتفقا علی تحدید واحد من السعرین، فإن مثل هذا البیع لایجوز، ولکن إذا عین العاقدان أحد الشقین فی مجلس العقد، فالبیع جائز الخ (احکام البیع التقسیط ج:1 ص:12 ناشر: مکتبة دارالعلوم کراتشی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86774کی تصدیق کریں
0     4
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات