خرید و فروخت

سیلز مین کے لئے تنخواہ کا فیصدی حصہ مقرر کرنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
82072
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

سیلز مین کے لئے تنخواہ کا فیصدی حصہ مقرر کرنا کیسا ہے؟

السلام علیکم!
(۱) ہمارے یہاں سیلز مین کی تنخواہ مقرر نہیں ہوتی، بلکہ جتنی رقم وہ پارٹیوں سے ایک ماہ میں وصول کر کے لاتے ہیں، اُس رقم کا %3.5 کمیشن اُنکومل جاتا ہے،براہِ کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنی رائے سے آگاہ کریں کہ کیا ایسا کرنا مناسب ہے کہ محنت کرنے والے کو معلوم ہی نہ ہو کہ اس کو کتنی تنخواہ مل رہی ہے؟ (۲) ہم لوگ ایک ایسی پالیسی اختیار کرنا چاہتے ہیں کہ جس میں ہم اپنے دوکاندار کو ہدف دیں گے کہ جس میں اُسے ایک مخصوص مدت میں مخصوص یا اُس سے زیادہ رقم کا مال ہم سے خریدنا ہو گا اور مال کی رقم جو بھی مدت طے ہو، چاہے ایڈوانس یا ادھار ، اس مدت میں ادا کرنی ہوگی۔ اگر وہ ایسا کرنا میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ہم اس کو ڈسکاؤنٹ یا تحفہ یا دونوں طرح سے فائدہ دیں گے۔ دوکانداروں کو یہ سہولت اس وقت بھی حاصل ہوگی کہ اگر وہ ہمیں طے شدہ رقم ادا کر دے اور مال اپنی سہولت کے مطابق لیتا رہے، ایسی پالیسی اختیار کرنے میں علماءِ کرام کی قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا رائے ہے؟ مطلع فرمائیں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سیلز مین کو جو کمیشن دیا جاتا ہے متعین ہونے کی بناء پر اس کا لینا درست ہے، جبکہ ایسے شخص کے لئے باضابطہ یومیہ یا ماہانہ تنخواہ مقرر کر نا زیادہ بہتر ہے۔
مذکور طریقے سے خرید و فروخت میں اگر اس چیز کی قیمت عام مارکیٹ سے زیادہ وصول نہ کی جاتی ہو تو اس صورت میں مذکور طریقہ پر دوکاندار کو فائدہ پہنچانے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الدر المختار: فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة أو مدة أو عمل، وكشرط طعام عبد وعلف دابة اھ (6/ 46)-
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله أو مدة) إلا فيما استثنى: قال في البزازية: إجارة السمسار والمنادي والحمامي والصكاك وما لا يقدر فيه الوقت ولا العمل تجوز لما كان للناس به حاجة ويطيب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل وذكر أصلا يستخرج منه كثير من المسائل فراجعه في نوع المتفرقات والأجرة على المعاصي. (6/ 47)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 82072کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات