خرید و فروخت

لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے مارکیٹ کے مروجہ ریٹ سے کم پر مال فروخت کرنا

فتوی نمبر :
81864
| تاریخ :
2025-03-07
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے مارکیٹ کے مروجہ ریٹ سے کم پر مال فروخت کرنا

اگر کوئی شخص یا چند افراد مل کر رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کو منڈی سے خرید کر تقریباً ان کی اصل قیمت پر فروخت کریں اور نیت یہ ہو کہ لوگوں کو سہولت حاصل ہو اور سستی قیمت پر سامان خرید سکیں تو ایسا کرنا کیسا ہے ۔
جن علاقوں میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ قیمتوں میں واضح اضافہ کردیا جاتا ہے اور حکومتی مقرر کردہ نرخ سے زیادہ پر فروخت کی جاتی ہے اور جن علاقوں میں کوئی واضح اضافہ نا ہو بلکہ حکومتی مقرر کردہ کے آس پاس کی قیمتوں میں فروخت کیا جاتا ہو ، ان دونوں علاقوں کا حکم بتا دیجیے۔
ہمارے علاقے میں ایک مخیر شخص نے ایک تنظیم کو اسی مقصد کے لیے رقم (تقریباً پچاس ہزار) ادھار دی کہ رقم مجھے رمضان کے بعد واپس کردینا اور اگر رقم کچھ کم بھی ہوجائے تو کوئی اعتراض نہیں ۔
ایک صاحب کو اس ساری صورتحال پر اعتراض ہے کہ ایسا کرنا شاید درست نا ہو کہ یہ پھل فروشوں کی حق تلفی ہوسکتی ہے کہ وہ بھی کمانے کے لیے شہر آتے ہیں ۔
اس صورتحال میں راہنمائی فرمائیں ، جزاکم اللّٰہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ معاملات میں مخلوقِ خدا سے ضرر کو دفع کرنا ایک مستحسن اور شرعاً مطلوب امرہے ،لہذا جو حضرات بازار کی عام قیمت سے زیادہ پر اشیاء فروخت کرتے ہیں انکے مقابلہ میں اگر کوئی مناسب اور بازار کی عام قیمت کے مطابق فروخت کرتا ہے تو یہ صرف جائز نہیں بلکہ مخلوق خدا سے خیر خواہی کی وجہ سےباعث اجر وثواب عمل ہے اس لئے اس پر معترض ہو نا درست نہیں جبکہ سرکاری نرخ اگر عام تاجروں کے لئے مناسب منافع رکھ کر مقرر کیے گئے ہوں اور اس سے مقصود بے تحاشا گراں فروشی کا سد باب ہونیز عام دکانداروں کوپیچھے منڈیوں کی طرف سے سرکاری نرخ کے مطابق مال مل رہا ہو تو حاکم کی اطاعت کرتے ہوئےاس پر عمل کرنا لازم اور ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار: ‌أمر ‌السلطان ‌إنما ‌ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا أشباه من القاعدة الخامسة وفوائد شتى،(کتاب القضاء،ج:5،ص:422،مط:ایچ ایم سعید)
وفی تبیین الحقائق: ‌الأصل ‌في ‌المعاملات دفعا للضرر عن العباد (کتاب الماذون ،ج:5، ص:307 ،مط:دار الکتب العلمیہ)
وفی البنایۃ : وقال الكاكي: رحمه الله: التسعير لا يحل بلا خلاف للعلماء فيه إلا في صورة تعدي أرباب الطعام فإنه لا يكره عندنا، والصواب ما ذكره الكاكي رحمه الله(کتاب الکراھیۃ فصل فی البیع،ج:12،ص:217،مط:المکتبۃ الغفاریۃ)
وفی الدر المختار ایضاً: إلا إذا تعدى الأرباب عن القيمة تعديا فاحشا فيسعر بمشورة أهل الرأي) وقال مالك: على الوالي التسعير عام الغلاء وفي الاختيار ثم إذا سعر وخاف البائع ضرب الإمام لو نقص لا يحل للمشتري وحيلته أن يقول له: بعني بما تحب ولو اصطلحوا على سعر الخبز واللحم ووزن ناقصا رجع المشتري بالنقصان في الخبز لا اللحم لشهرة سعره عادةقلت: وأفاد أن التسعير في القوتين لا غير وبه صرح العتابي وغيره، لكنه إذا تعدى أرباب غير القوتين وظلموا على العادة فيسعر عليهم الحاكم بناء على ما قال أبو يوسف: ينبغي أن يجوز ذكره القهستاني فإن أبا يوسف يعتبر حقيقة الضرر كما تقرر فتدبر اھ(کتاب الحظر والاباحۃ فصل فی البیع،ج:6،ص:400،مط:ایچ ایم سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ الف زر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81864کی تصدیق کریں
0     12
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات