خرید و فروخت

ادھار خریداری میں ثمن کی تعیین کے بغیر معاملہ کرنا

فتوی نمبر :
80802
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

ادھار خریداری میں ثمن کی تعیین کے بغیر معاملہ کرنا

جناب مفتی صاحب السلام علیکم!
امید ہے بخیر و عافیت ہو نگے، آپ سے درجِ ذیل مسئلہ پر رائے کی ضرورت ہے:
ایک دکاندار بنام زید نے بکر کو مبلغ دس لاکھ روپیہ کی مالیت کا مال مندرجہ ذیل شرائط پر فروخت کیا:
ا: اگر ادائیگی ۳ دن کے اندر زید کو کردی گئی، تو بکر کو مبلغ دس لاکھ اور دو ہزار روپیہ کرنی ہوگی ۔
۲:اگر ادا ئیگی ایک ماہ بعد کی گئی تو ادائیگی مبلغ دس لاکھ تین ہزار روپیہ کرنی ہوگی۔
۳:اگر ادا ئیگی دو ماہ بعد کی گئی تو ادا ئیگی مبلغ دس لاکھ اور چالیس ہزار روپیہ کرنی ہوگی ۔
۴ : اگر ادائیگی ۳ ماہ بعد کی گئی تو ادا ئیگی مبلغ دس لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ کرنی ہوگی۔
آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا مندرجہ بالا معاہدہ شرعی اصولوں کے مطابق ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں تو اس معاہدہ کو کس طریقہ سے شرعی اصولوں کے مطابق بنایا جائے ؟ کیونکہ بکر رقم کی ادائیگی کے وقت کا تعین کرنے پر تیار نہیں ہے، وہ ادائیگی کے وقت کو کھلا رکھنا چاہتا ہے، اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زائد ادائیگی پر تیار ہے،فقط والسلام آپکے جواب کا منتظر

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس طرح ثمن کی تعیین کیے بغیر معاملہ کرنا ناجائز ہے، اس لئے ادھار خریداری کی صورت میں کسی بھی ایک مدت اور ثمن کا متعین کرنا ضرور ی ہے، پھر اگر ادائیگی میں تاخیر ہو جائے، تو اس پر مزید اضافی رقم وصول کرنے سے احتراز لازم ہے ۔ یہ وصولی قطعاً جائز نہیں ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: رجل باع على أنه بالنقد بكذا وبالنسيئة بكذا وإلى شهر بكذا وإلى شهرين بكذا لم يجز كذا في الخلاصة (3/ 136)۔
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به اھ (5/ 166) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80802کی تصدیق کریں
0     507
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات