خرید و فروخت

لا علمی میں قبضے کی زمین خریدنے کاحکم

فتوی نمبر :
80525
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

لا علمی میں قبضے کی زمین خریدنے کاحکم

ایک شخص کا ایک مکان ہے، دوسرا شخص اس کو ناجائز طور پر قبضے میں کیے ہوئے ہے، اور تیسرے شخص کو بیچ دیتا ہے، جس کو یہ نہیں پتا کہ یہ ناجائز ہے، اب دوسرا شخص درمیان سے غائب ہو جاتا ہے،پہلا شخص تیسرے شخص سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس کا مکان اس کو واپس کیا جائے،تیسرا شخص کہتا ہے کہ جو رقم میں نے اس کو خریدنے میں خرچ کی ہے، وہ ادا کرو ،اور مکان لے لو،پہلا شخص اس پر تیار نہیں ہے ،اگر تیسرا شخص مکان کو اپنے پاس رکھتا ہے، اس مشکل میں تو کیا روز جزا اس کو عذاب ہوگا؟ میں نے سنا ہے کہ زمین جو ناجائز طور پر قبضے میں ہوگی ،وہ قیامت کے دن قابض کی گردن میں لٹکا دی جائےگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور مکان اگر واقعۃًپہلے شخص کی ملکیت ہے ،اور اس پر اس کے پاس قانونی کاغذات اور گواہ بھی موجود ہوں ،تو دوسرے شخص کا اسے بیچنا شرعاً باطل ہے ،اور اس طرح خریداری سے تیسرے شخص اس کا مالک نہیں بنا، اس پر لازم ہے کہ اصل مالک کو اس کو چیز دیدے ،اور بیچنے والے سے اپنی رقم وصول کرے، تیسرے شخص کا اس مکان کو اپنے پاس روکنے کی صورت میں بلاشبہ وہ گناہ گار ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: (والأصح أنه) أي العقار (يضمن بالبيع والتسليم) اھ (6/ 187)۔
وفی شرح المجلة: والأصح أن الامامین یوافقان محمدؒ بالضمان فی مسئلتین غیر الثلاث المذکورات الأولیٰ إذا باع الغاصب العقار وسلمه فأنه یضمنه یکون البیع والتسلیم استھلاکاً اھ (۳/ ۴۳۹)۔
وفیھا أیضاً: لو شری أرضا فبنی او زرع اھ (إلی قوله) ولو کان البائع غائبا والمستحق آخذا المشتری یھدم بنائه فقال المشتری غرنی بائعی وھو غائب قال أبوحنیفةؒ لا یلتفت إلی قول المشتری فیؤمر بھدمه وتدفع الدار إلی المستحق اھ (۲/ ۴۶۲) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
نور حبیب شاہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80525کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات