خرید و فروخت

گارمنٹس کے کپڑے بنا کر امریکہ و یورپ ممالک کی طرف ایکسپورٹ کرکے منافع لینا

فتوی نمبر :
80352
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

گارمنٹس کے کپڑے بنا کر امریکہ و یورپ ممالک کی طرف ایکسپورٹ کرکے منافع لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِدین و شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں مدرسہ عربیہ رائے ونڈ میں تعمیرات کا کام جاری ہے، ضروری صرفہ کیلئے کچھ احباب نے رقومات عطیہ کی ہیں ، معطین میں سے بعض دوستوں کا کاروبار گارمنٹس کے کپڑے بنا کر امریکہ و یورپ کے ممالک کی طرف ایکسپورٹ کرنے کا ہے ، اب کچھ دوستوں کو اشکال ہے کہ امریکہ و یورپ کے ممالک میں غیر مسلم عورتوں کے کپڑے انتہائی غیر مناسب اور غیر شرعی ہوتے ہیں ،ایسے کپڑوں کو بیچ کر منافع کمانے والے کا پیسہ مسجد و مدرسہ کی تعمیر میں صرف کرنا غیر مناسب یا غیر شرعی تو نہیں ؟اور ایسے دوستوں کا پیسہ قبول کرنا تقویٰ کے خلاف تو نہیں ؟ آپ حضرات ہماری رہنمائی فرمائیں کہ اس مسئلہ میں ہم کیا عمل کریں؟ براہ ِکرم تفصیلی فتوی مطلوب ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور کاروبار میں اگر کسی غیر شرعی امر کا ارتکاب نہ کرنا پڑتا ہو تو محض ایسے لباس کی تیاری اور اس کی فروخت ممنوع نہیں ، لہذا مذکور کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی یا منافع کو مسجد و مدرسہ کی تعمیر وغیرہ پر خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في أحكام القرآن للتهانوي: فاعلم أنه يستفاد من كلام الفقهاء تارة أن مدار الأمر في الاعانة وعدمها، فان نوى الاعانة على معصية حرم والأفلا، كما ذكر في مباحث النية من الأشباه والنظائر أن بيع العصير ممن يتخذه خمراً إن قصد به التجارة فلا يحرم، وإن قصد به لأجل التخمير حرم اھ (۳/٧٦) ۔
وفي الفتاوی البزازية: غالب مال المهدى إن حلالاً لا بأس بقبول هديته، وأكل ماله مالم يتعين أنه من حرام وإن غالب ماله الحرام لا یقبلھا ولایأکل أنه حلال اھ (۶/ ۳۶۰)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سيد محمد بلال سلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80352کی تصدیق کریں
0     587
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات