خرید و فروخت

خریداری کا معاملہ طے ہونے کے بعد بائع کا مشتری سے طے شدہ مقدار سے کم لینا

فتوی نمبر :
80261
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

خریداری کا معاملہ طے ہونے کے بعد بائع کا مشتری سے طے شدہ مقدار سے کم لینا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیانِ عظام ان مسائل کے بارے میں کہ ایک شخص زید نے ایک گاڑی ڈمپر ۲۱ لاکھ میں قسطوں پر خریدی ہے، اس میں زید نے دس لاکھ ایڈوانس دیا ہے ،اور بقیہ ہر مہینہ میں ۲۵ ہزار قسط ادا کرنی ہے، اس طرح زید نے 5 لاکھ پچاس ہزار ادا کر دیا ہے ،اب جو مابقی ہے، اس میں بائع زید کو دو لاکھ پچاس ہزار بخوشی چھوڑنا چاہتا ہے، اور آدھے یعنی دو لاکھ پچاس لینا چاہتا ہے ،یہ جائز ہے یا ناجائز؟ قرآن اور حدیث کی روشنی میں واضح کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکورہ صورت میں بائع کا مذکور مقدار میں رقم معاف کرنا اس کی طرف سے تبرع اور احسان ہے، جو شرعاً بھی جائز اور درست ہے، مگر مدت سے قبل کچھ دیکر باقی کے سلسلہ میں باضابطہ کمی یا کچھ معاف کرنے کا مطالبہ کرنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الفتاوى الهندية: حط بعض الثمن صحيح ويلتحق بأصل العقد عندنا كالزيادة سواء بقي محلا للمقابلة وقت الحط أو لم يبق محلا كذا في المحيط إذا وهب بعض الثمن عن المشتري قبل القبض أو أبرأه عن بعض الثمن فهو حط فإن كان البائع قد قبض الثمن ثم حط البعض أو وهب بأن قال وهبت منك بعض الثمن أو قال حططت بعض الثمن عنك صح ووجب على البائع رد مثل ذلك على المشتري اھ (3/ 173)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اسماعیل جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80261کی تصدیق کریں
2     1096
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ایک چیز کی دو قیمت بتانے سے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عاریت کی زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • دکان فروخت کرنے کے بعد قیمت کی وصولی سے قبل خریدار سے کرایہ لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات